اڈپی میں سی بی آئی افسران کے بھیس میں بزرگوں کو لوٹنے کی وارداتیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th December 2018, 12:25 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اڈپی 26؍دسمبر (ایس او نیوز) اڈپی اور منگلور وغیرہ میں سی آئی ڈی یا سی بی آئی کے افسران کے بھیس میں بزرگ شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں کا سلسلہ چل پڑا ہے۔ جس کے تعلق سے کل ہی منگلورو کی ڈی سی پی اوماپرشانت عوام کو متنبہ کیا تھا۔

اسی قسم کی تازہ وارداتیں اڈپی میں پیش آنے کی بات معلوم ہوئی ہے۔ پہلے معاملے میں وینکٹرمنا اچاریہ (68سال) نامی بزرگ شخص کو سی بی آئی افسران کے روپ میں دو لوگوں نے لوٹ لیا ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ جب وینکٹرمنا اچاریہ صبح کے وقت امباگیلو جنکشن پر پھول خریدنے جارہے تھے تو ایک بائک سوار شخص ان کے قریب آکرہندی میں اپنا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سی بی آئی آفیسر ہے اور سڑک کی دوسری طرف بائک کے ساتھ کھڑا ہوا دوسرا آفیسر اسے بلارہا ہے۔ جب وینکٹرمنا اس شخص کے ساتھ سڑک کی دوسری جانب پہنچا تو دونوں نے اچاریہ کو اپنے ساتھ لے جانے کی بات کہی اور ان کے ہاتھ سے گھڑی، جیب میں موجود ایک ہزار روپے اور گلے میں پہنی ہوئی سونے کی چین نکال کر رومال میں لپیٹ کر باندھ دیا۔ پھر وہ رومال واپس اچاریہ کو دیتے ہوئے انہیں اچاریہ کو چلے جانے کے لئے کہا۔ تھوڑی دیر جانے کے بعد اچاریہ نے جب اپنا رومال کھول کر دیکھا تو اس میں سے سونے کی چین غائب تھی۔اچاریہ جب پلٹ کر واپس اس مقام پر پہنچے تو دونوں افرادغائب ہوچکے تھے۔اس سلسلے میں سٹی پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

بزرگوں کا لوٹنے کا دوسرادوسرا واقعہ مسجد روڈ پر گروکرپا اسٹوڈیو میں بھاسکر پجاری (61سال) کے ساتھ پیش آیا۔ایک اجنبی شخص نے قریب آکر بھاسکر سے ہندی میں کہا کہ وہ سیکیوریٹی ڈپارٹمنٹ کا آفیسر ہے مزید کچھ افسران دوسری طرف اس کا انتظار کررہے ہیں۔ پھر اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گیا۔ باقی دو افراد نے کہا کہ وہ بھاسکر کی سیکیوریٹی چیکنگ کرنا چاہتے ہیں، اس لئے وہ اپنا موبائل فون، سونے کی چین اور ہاتھ کی گھڑی نکال کر ان کے حوالے کرے۔ پھر انہوں نے یہ ساری چیزیں ایک رومال میں باندھ کر بھاسکر کو واپس لوٹائیں اور بھاسکر کو چلے جانے کے لئے کہا۔ جب ذرا دور جاکر بھاسکر نے رومال کھول کر دیکھاتو اس میں سے سونے کی چین غائب تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور لٹیروں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اگر آپ عزت دار ماہی گیر ہیں تو آننت کمار ہیگڈے کو ہرگز ووٹ نہ دیں؛ بھٹکل میں ماہی گیروں سے پرمود مدھوراج کی اپیل

اگر آپ عزت دار ماہی گیر ہیں تو  آپ کو چاہئے کہ  ماہی گیروں کی پرواہ نہ کرنے والے بی جے پی اُمیدوار آننت کمار ہیگڈے  کو ہرگز ووٹ  نہ دیں۔ ملپے سے نکلی سات ماہی گیروں پر مشتمل بوٹ لاپتہ ہوکر  پانچ ماہ ہوچکے ہیں مگر مرکزی وزیر آننت کمار ہیگڈے کو ماہی گیروں کی پرواہ ہی نہیں ہے۔ ...

منگلورو میں ایک عجیب سانحہ۔بوتھ کے آخری ووٹر نے ووٹ دینے کے بعد لی آخری سانس

پاجیرو گاؤں کے پانیلا میں ایک شخص نے پولنگ بوتھ میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد گھر لوٹتے ہی دم توڑ دیا۔پانیلا کے رہنے والے والٹر ڈیسوزا(۴۰سال) گردے کی بیماری میں مبتلا تھاجس کے لئے وہ بہت عرصے سے زیرعلاج تھا۔

دو مراحل میں ایس پی۔بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘: یوگی

اتر پردیش کے وزیر یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ کے اختتام پذیر ہو چکے دو مراحل میں ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس ’ صفر‘ رہی ہیں۔ یوگی نے سنبھل میں ایک جلسہ عام میں کہا کہ ووٹنگ کے دو مرحلے ہو چکے ہیں۔ بی جے پی کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ انہوں نے ...

لوک سبھا انتخابات: کیا اُترکنڑا میں انکم ٹیکس کے مزید چھاپے پڑنے والے ہیں؟

پارلیمانی الیکشن کے پس منظر میں محکمہ انکم ٹیکس اور انتخابی نگراں اسکواڈ کی طرف سے مختلف ٹھکانوں پر جو چھاپے مارے جارہے ہیں، اس تعلق سے خبر ملی ہے کہ ضلع شمالی کینرا میں مزیدکئی سیاسی لیڈروں اورتاجروں کے ٹھکانوں پر چھاپے پڑنے والے ہیں۔