نئے ڈپٹی کمشنر وینکٹیش نے لیا ضلع اُڈپی کاچارج

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th July 2016, 1:05 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:29/ جولائی(ایس او نیوز)اُڈپی ضلع ڈپٹی کمشنر کے طورپر تقرر کردہ ٹی، وینکٹیش نے بروز جمعہ 29جولائی کو منی پال میں چارج سنبھالا۔

اُڈپی ضلع کے ضلع پنچایت کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اور کارگزار ڈی سی پریانکا میری فرانسس نے ٹی، وینکٹیش کو چارج دیا۔ اس موقع پر پریانکا فرانسس نے ضلع کو درپیش موجودہ مسائل وحالات کا پس منظر بتایا۔ خاص کر انہوں نے ریت سپلائی، فاریسٹ، ہاؤسنگ پلانس، پینے کے پانی اور مختلف محکمہ جات میں عملے کی قلت کے متعلق جانکاری دی۔ ایڈیشنل ڈی سی ، جی، انورادھا۔ برہماور تحصیلدار تپے سوامی ، بیندور تحصیلدار کرن، اُڈپی تحصیلدار گروپرساد، محکمہ سول اینڈ فوڈ سپلائی کے ڈپوٹی ڈائرکٹر یوگیشور، پروجکٹ ڈائرکٹر پرسنا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...