اُڈپی میں چوروں نے پولیس کوارٹرس کو بھی نہیں چھوڑا؛ پانچ لاکھ سے زائد کے گہنے اور رقم پر ہاتھ صاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2017, 3:16 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 16؍جنوری (ایس او نیوز)یوں تو پولیس ہمیشہ چوروں کا پیچھا کیا کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے اور سبق سکھانے کاکام کرتی ہے۔ لیکن ایسا لگتا ہے کہ اڈپی کے چوروں نے پولیس کوہی سبق سکھانے کا من بنا لیا تھا۔لہٰذا انہوں نے پولیس کوارٹرس میں گھس کرچوری کی واردات انجام دے ڈالی۔اور 5.10لاکھ کے گہنے اور رقم پر ہاتھ صاف کردیا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق چوری کی یہ واردات منی پال کے پولیس کوارٹر نمبر 66اور67میں پیش آئی ہے۔بتایا گیا ہے  کہ یہ مکانات ڈسٹرکٹ آرمڈ فورس کے پولیس اہلکاروں شیوریا بلوا اور شنکر کو الاٹ کیے گئے ہیں۔شیورایا کے گھر سے چوروں نے 176گرام سونے کے زیورات اڑا لیے، جبکہ شنکر کے مکان سے کمر کے گرد پہننے والی چاندی کی چین اور پانچ ہزار روپے نقد پر ہاتھ صاف کردیا۔دونوں پولیس اہلکاروں کے گھر والے سنکرانتی کا تیوہار منانے کے لئے شہر سے باہر گئے ہوئے تھے۔چوروں نے ان کی غیر حاضری کا فائدہ اٹھاکرسامنے کے دروازوں کے بولٹ کھول کر گھر میں داخل ہوتے ہوئے یہ واردات انجام دی ہے۔منی پال پولیس اسٹیشن میں چوری کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی