ٹی ، وینکٹیش اب اُڈپی ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd July 2016, 1:19 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:22/ جولائی(ایس او نیوز)ٹی ، وینکٹیش کو اب اُڈپی ضلع کے نئے ڈپٹی کمشنر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے جو حال ہی میں ٹرانسفر کئے گئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آر وشال کی جگہ سنبھالیں گے۔

کرناٹکا اتھارٹی بورڈ میں بطور روینیو ممبر خدمات انجام دینےو الے 55سالہ ٹی ، وینکٹیش 1986میں افضل پور میں تحصیلدارکی حیثیت سے اپنی سرکاری سرویس کی شروعات کی تھی۔ انہیں تین دہوں کا انتظامیہ کا تجربہ ہے ، وہ 2010 بیچ کے آئی اے ایس ہیں۔ ابھی تک ٹی وینکٹیش چتردرگ، کولےگال، سکلیشور ، بنگلورو جنوب میں بطور اسسٹنٹ کمشنر خدمات انجام دی ہیں۔ اسی طرح کالجویٹ ایجوکیشن سی ای اؤ،کے ایس ایس آئی ڈی سی کے جی ایم ، آر ڈی پی آر کے جوائنٹ ڈائرکٹر کے طورپر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 2014سے وہ کے ای ٹی میں ممبر کے عہدے پر فائز تھے۔ بطور کارگزار ڈی سی کی خدمات انجام دے رہی اُڈپی کی ضلع پنچایت سی ای اؤ پریانکا میری فرانسس سے وہ چارج سنبھالیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی