اڈپی: میگھالیہ کی طالبہ نے پھانسی لگاکر کی خودکشی
اڈپی16؍جنوری (ایس اونیوز) منی پال کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم میگھالیہ سے تعلق رکھنے والی ایک طالبہ نے اپنے کرایے کے اپارٹمنٹ میں پھانسی لگاکر خود کشی کرلی ہے۔
مہلوک طالبہ کانام دامانگ کیرو پاسی (22سال) بتایا گیا ہے۔ اس نے جب پھانسی لگائی اس وقت اپارٹمنٹ میں کوئی بھی موجود نہیں تھا۔ جہاں تک پڑھائی کا معاملہ ہے اس میں دامانگ بڑی ذہین اور عمدہ صلاحیتوں کی مالک تھی۔ اس نے اپنے آپ کو ہلاک کرنے جیسا اقدام کیوں کیا ہے اس کے بارے میں اس کے گھر والے یا ساتھی کچھ بھی کہنے سے قاصر ہیں۔اس کی بہن کی شکایت پر منی پال پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔