منی پال میں ایک کنویں سے انسانی ہڈیاں برآمد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th December 2016, 12:34 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 7؍دسمبر( ایس او نیوز) منی پال کے منچی کیری نامی مقام پر سنڈیکیٹ بینک ٹریننگ سنٹر کے عقب میں واقع ایک غیر مستعمل کنویں سے انسانی ہڈیوں کا ڈھانچہ بر آمد ہوا ہے۔

کہتے ہیں کہ سرکاری آئی آئی ٹی کالج کو جانے والی سڑک پر سنڈیکیٹ بینک کا ٹریننگ سنٹر ہے۔یہاں پر ایک 90فٹ گہرا کنواں موجود ہے جسے ایک عرصے سے کوئی بھی استعمال نہیں کرتا ۔ بہت دنوں سے مقامی افراد شکایت کررہے تھے کہ کنویں سے ناقابل برداشت بدبو نکل رہی ہے۔اس شکایت کے پیش نظر سے پولیس نے تحقیقات کرنے کے لئے کنویں سے پمپ کے ذریعے پانی باہر نکالا تو کنویں کے اندر انسانی جسم گل سڑجانے کے بعدباقی بچا ہوا ہڈیوں کا ڈھانچہ پڑا تھا۔ہڈیوں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جارہا ہے کہ اس شخص کی موت کم ازکم 2مہینے قبل ہوئی ہوگی۔حتمی رائے جاننے کے لئے ہڈیوں کومنی پال کے کے ایم سی اسپتال بھیج دیا گیا ہے جہاں اس کی فارنسک جانچ کی جائے گی۔اس سے مرنے والے کی عمر وغیرہ کا اندازہ لگایا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کے علاوہ پینٹ اور چپل بھی کنویں سے برآمد ہوئی ہے۔اب ہڈیوں کی فارنسک جانچ رپورٹ آنے پرکنویں میں گمشدہ افراد کی فہرست سے برآمد شدہ ہڈیوں اور دیگر اشیاء کا موازنہ کرکے کنویں میں ہلاک ہونے والے شخص کی پہچان کرسکے گی۔

عوام کا کہنا ہے کہ اس کنویں کے اطراف غیر سماجی سرگرمیاں چلتی رہتی ہیں۔ اس لئے منی پال پولیس مشکوک موت کا معاملہ درج کرنے کے بعدیہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ جس شخص کی ہڈیاں برآمد ہوئی ہیں، اس نے کنویں میں کود کرخودکشی تھی یا اسے کسی نے کنویں میں دھکا دے کر مار ڈالا ہے۔پولیس کو امید ہے کہ وہ اس معمے کو جلد ہی حل کرلے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔