شیرور مٹھ سوامی کو زہر دینے کے لئے استعمال کی گئی بوتل بر آمد ہونے کی افواہ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کیا انکار؛ تحقیقاتی ٹیم ممبئی روانہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd July 2018, 1:07 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اڈپی 23؍جولائی (ایس او نیوز) شیرور مٹھ کے سوامی لکشمی ورا تیرتھاکی پراسرار موت کے تعلق سے جوشبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ انہیں زہر دے کر قتل کیا گیا ہے، ابتدائی طبی رپورٹ بھی زہر خورانی کی طرف اشارہ کررہی تھی اس ضمن میں ایک افواہ یہ عام ہوئی ہے کہ مٹھ کے احاطے سے پولیس کو’ماریزینی‘ برانڈ والی اینرجی ڈرنک کی ایک بوتل دستیاب ہوئی ہے جو شاید سوامی جی کو زہر دینے کے لئے استعمال کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سوامی جی اس ’اینرجی‘ ڈرنک پینے کے عادی تھے اور جو بوتل تحقیقاتی افسران نے برآمد کی ہے  اس میں آدھی ڈرنک باقی تھی۔

لیکن اڈپی ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ لکشمن نمبرگی نے اس خبر کو بالکل مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے ایسی کوئی بھی چیز مٹھ کے احاطے سے برآمد نہیں کی ہے۔ پولیس نے کچھ افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبروں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسی کو بھی اس معاملے میں گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ تحقیقاتی ضرورت کے پیش نظر کچھ افراد سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔

شیرور مٹھ سوامی کے قتل کے پیچھے لینڈ مافیا کا ہاتھ ہونے کی بات بھی سامنے آئی ہے اور ممبئی سے دو بلڈروں کے ساتھ ان کے کروڑوں روپے کے سودے میں فریب کاری کا معاملہ بھی روشنی میں آیا ہے۔ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق اس کیس کی تحقیقات کررہی پولیس کی ایک ٹیم ممبئی کے لئے روانہ ہوگئی ہے۔پولیس اس پہلو سے بھی جانچ کررہی ہے کہ جس خاتون کے ساتھ شیرور مٹھ سوامی کے جنسی تعلقات تھے اس خاتون اور لینڈ مافیا کا کوئی رابطہ اور گٹھ جوڑ تو نہیں تھا۔مبینہ طور پراس خاتون کو ایک رکشہ ڈرائیور نے سوامی جی سے متعارف کروایا تھا جو بہت جلد سوامی جی کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔اور پھر ان کے لئے خود ہی کھانا پکار کر لانے لگی۔ خبر ہے کہ اس رکشہ ڈرائیور کو بھی پولیس نے پوچھ تاچھ کے لئے تحویل میں لیاتھا اور اسے مذکورہ خاتون کے فلیٹ پر لے گئی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ لکشمی ورا تیرتھا سوامی کے پاس تین موبائل فون تھے۔ پولیس گزشتہ چار مہینوں کے دوران ان تینوں موبائل فونس پر کیے گئے رابطے اور بات چیت کی تفصیلات کا بھی جائزہ لے رہی ہے۔اس کے علاوہ مٹھ کے احاطے میں موجود سی سی کیمروں کے فوٹیج کا بھی معائنہ کیا جارہا ہے۔اڈپی اور ہیری اڈکا میں موجود شیرورمٹھوں کے اطراف ڈسٹرکٹ آرمڈ فورس کے جوانوں کو تعینات کرتے ہوئے پورے علاقے کی نگرانی کی جارہی ہے۔ لکشمی ورا تیرتھا سوامی کو جس جگہ دفن کیا گیا ہے وہاں پر تالا لگا دیا گیا ہے ۔

بتایا جارہا ہے کہ پولیس شیرور مٹھ کے علاقے میں موجود گھروں میں پہنچ کر لوگوں سے پوچھ تاچھ کررہی ہے اور سوامی جی کی سرگرمیوں کے بارے میں ان کے بیانات درج کررہی ہے۔ معتبر ذرائع سے ملنے والی خبروں کے مطابق پوسٹ مارٹم کی عبوری رپورٹ دو تین دن میں مل جائے گی جبکہ پوسٹ مارٹم کی قطعی رپورٹ اور فارنسک رپورٹ ملنے میں ابھی مزیددو ہفتے لگنے والے ہیں۔سوامی جی کے وکیل روی کرن مرڈیشور نے بتایا کہ انہوں نے ابھی تک کوئی کیس فائل نہیں کیا ہے کیونکہ ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مشورہ دیا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے کے بعد کیس فائل کرنا بہتر ہوگا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔