اڈپی: دھرم سنسد کی منظور شد ہ قرارداد۔ گؤکشی پر مکمل پابندی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th November 2017, 10:47 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی 26؍نومبر (ایس او نیوز) ملک بھر سے جمع ہونے والے ہزاروں ہندو سنتوں اور سادھوؤں کے تین روزہ دھرم سنسد اجلاس میں جو اہم ترین تجاویز منظور کی گئیں ، ان میں گؤ کشی پر مکمل پابندی کا مطالبہ شامل ہے۔

منظور شدہ قرارداد میں مانگ کی گئی ہے کہ پورے ملک میں گائے کا تحفظ کیا جائے ، تمام ذبح خانوں کو بند کردیا جائے اور گؤ کشی پر مکمل پابندی لگادی جائے۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ :"یہ بات سائنسی طور پر ثابت ہوگئی ہے کہ گائے کے پیشاب اور گوبر میں کچھ ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو طبی پہلو سے انسانوں کے لئے مفید ہونے کے علاوہ کھیتی باڑی میں فصلوں کو نقصان پہنچانے والے کیڑوں کو ختم کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔گائے کے گوبر اور پیشاب سے ماحولیاتی آلودگی دور ہوتی ہے۔اس لیے یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ ہندوستان کی ہمہ جہتی ترقی اور سبز انقلاب (گرین ریولوشن)کے لئے ہندوستانی گایوں کا تحفظ کیا جائے۔ لہٰذا ہندو معاشرہ اور مذہبی سنت گؤ کشی پر پورے ملک میں مکمل پابندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔"قرارداد میں کیرالہ ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں عوامی مقامات پر گائے ذبح کرنے اور گوشت تقسیم کرنے کی مذمت بھی کی گئی ہے۔غیر قانونی طور پر گائے کا گوشت ایکسپورٹ کرنے والوں کو سزائے عمر قید دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مانگ کی گئی ہے کہ گائے کی نسل بچانے کے لئے 'cow sanctuary'بنائی جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...