صدر ہند پرنب مکھرجی کا اُڈپی کے کولور موکامبیکا مندر دورہ؛ پوجا پاٹ میں ہوئے شامل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th June 2017, 10:22 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

کولور/کنداپور :18/جون (ایس اؤنیوز)پہلی مرتبہ اُڈپی کا دورہ کرتے ہوئے صدرہند عزت مآب پرنب مکھرجی نے کولور کے موکامبیکا مندر پر حاضری دیتے ہوئے  دیوی کی پوجا کی۔ سہ پہر 2بجے اُڈپی سرکٹ ہاؤس سے کھانا کھانے کے بعد نکلے صدرہند کولور پہنچے تو مندر کے نگراں کار جناردھن، معاون کرشنامورتی ، صدر ہریش کمار شٹی سمیت مندر انتظامیہ کے ممبران نے پرتپا ک استقبال کیا۔

موکامبیکا مندرمیں 20منٹ تک موجود رہ کر دیوی کی پوجا کرنے کے بعد مندر کو اپنی جانب سے عطیہ دیا۔ اس موقع پر وزراء کے جے جارج، ردرپا لمانی ، پرمود مدھواراج، بیندور کے رکن اسمبلی گوپال پجاری ، ڈی سی پریانکا میری فرانسس، اے سی شلپا ناگ، آئی جی پی ہری شیکھرن ، ایس پی بال کرشنا ، صنعت کار بی آر شٹی ، مندر کے پجاری منجوناتھ اڈیگا، نرسمہا اڈیگا، شری دھر اڈیگا وغیرہ موجود تھے۔ ان کی آمد کو دیکھتے ہوئے سہ پہر 2بجے سے کولور روڈ پر ٹرافک پر مکمل پابندی عائد کئے جانے سے سناٹے کا ماحول تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...