اُڈپی : صدر ہند پرنب مکھرجی کی آمد :سرکاری سطح پر پرتپاک استقبال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th June 2017, 2:51 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

اُڈپی:18/جون (ایس اؤنیوز)اُڈپی شری کرشنا مٹھ اور کولور مندر کے درشن اور سوپر اسپیشالٹی اسپتال کی سنگ بنیاد کے لئے پہلی بار اُڈپی جانے کے لئے صدر ہند عزت مآب پرنب مکھرجی اتوار کی صبح بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔ جہاں انہیں ضلعی انتظامیہ اور ریاستی حکومت کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ اس موقع پر ریاستی کابینہ کے وزیر کے جے جارج، رماناتھ رائی ، یوٹی قادر وغیرہ موجود تھے۔ ہوائی اڈے سے صدر ہندپرنب مکھرجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اُڈپی روانہ ہوئے۔ صدر ہند کے ساتھ وزیر کے جے جارج، افسران سور گھوش ، میجرجنرل انیل کوسٹا، اشوک کمار مہتا، این کے کشیپ موجود تھے۔

ہندوستانی فضائیہ کے 3ہیلی کاپٹروں کے ذریعے صدر ہند کا قافلہ صبح 10-11بجے اُڈپی پہنچا تو وہاں اُڈپی نگراں کار وزیر پرمود مدھواراج نے صدرہند پرنب مکھرجی کو گلدستہ کے ذریعے ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔ اس موقع پر بلدیہ کی صدر میناکشی مادھو بننجے ، ڈی سی پریانکا میری فرانسس ، ضلع ایس پی کے ٹی بال کرشنا نے بھی گلدستے سے صدر ہند کا استقبال کیا۔ ہیلی پیاڑ سے صدر ہند سخت سکیورٹی کے ذریعے اُڈپی کے بننجے میں واقع سرکٹ ہاؤس پہنچے ، اس دوران اے پی ایم سی کے اطراف جمع عوام کو کار سے جاتے ہوئے صدر ہند نے ہاتھ جوڑ کر سلام کیا۔ اس موقع پر جن راستوں سے صدر ہند کو گزرنا تھا ان تمام سڑکوں پر زیرو ٹرافک کاانتظام تھا۔ جس کے نتیجے میں قریب 45منٹ تک قومی شاہراہ سمیت اُڈپی شہر کے کئی راستے بند رہے۔

11-45کو سرکٹ ہاؤس سے نکلے صدر پرنب مکھرجی سیدھے شری کرشنا مٹھ پہنچے ،جہاں انہوں نے کنک کی کھڑکی سے کرشنا کا درشن کیا۔ اس موقع پر وہاں پیجاور مٹھ کے سوامی جی نے ان کا استقبال کای۔ سرکٹ ہاؤس پر جمع لوگوں میں سے ایک شخص نے صدر ہند کو دیکھ کر جئے ہند کا نعرہ لگاتے ہوئے سلامی دیا تو صدر ہندنے اس کو دیکھ کر کار میں بیٹھے ہوئے سلام کیا۔ راستے کنارے سیکڑوں لوگ جمع دیکھے گئے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...