اُڈپی : ہوڑے صالحات میں طلبا کے دلکش و دلآویز ثقافتی پروگر ام پرتیبھاکارنجی کا انعقاد :وزیر پرمود مدھورا ج کے ہاتھوں افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th September 2017, 9:49 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:12/ستمبر (ایس اؤنیوز)ہرایک بچہ پیدائشی فطری طورپر باصلاحیت اور قابلیت سے پُر ہوتاہے مگر وہ اجاگر نہیں ہوپاتے ، ان کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کو جلا دی جائے تو وہ ایک ماہر بن کر ابھر سکتے ہیں اس کے لئے پرتیبھا کارنجی جیسے ثقافتی پروگرام ایک بہترین پلیٹ فارم ہونے کا اُڈپی ضلع نگراں کار وزیر پرمود مدھواراج نے خیال ظاہر کیا۔

وہ یہاں اُڈپی ضلع پنچایت، تعلیمات عامہ ، بی ای اؤ دفتر ،زونل وسائل مرکز برہماور اور صالحات تعلیمی ادارہ جات ہوڑے کے اشتراک سے صالحات میدان میں منعقدہ برہماور زون کے پرائمری ، ہائی اسکول اور پی یوکالج طلبا کے لئے ثقافتی مقابلہ جات ’’پرتیبھا کارنجی اور کلوتسوا‘‘ کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ وزیر موصوف نے کہاکہ گرچہ پرتیبھا کارنجی کے لئے حکومت کی طرف سے بہت کم امداد دی جاتی ہے لیکن صالحات جیسے تعلیمی ادارے اور دیگر عطیہ کنندگان کے تعاون سے جس بڑے پیمانے پر اس کا انعقاد ہورہاہے وہ قابل ستائش ہے ۔ خاص کر صالحات تعلیمی جات ادارہ کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آج جس پیمانے پر انہوں نے یہ پروگرام منعقد کیاہے اس سے دوسرے تعلیمی ادارے رہنمائی حاصل کرسکتےہیں یہ ایک مثالی پروگرام ہونے کی بات کہی۔

پروگرام میں صالحات تعلیمی ادارہ جات کے سکریٹری اکبرعلی ، انتظامیہ افسر اسلم ہائیکاڑی کی تہنیت کرتے ہوئے عزت افزائی کی گئی ۔ کیمنو گرام پنچایت کی صدر فوزیہ صادق نے پروگرام کی صدارت کی۔ اس موقع پر پنچایت ممبران سلوچنا ستیش، پی یوکالج تعلیمات عامہ کے ڈپوٹی ڈائرکٹر وجئے لکشمی نایک، برہماور بی ای اؤ لوکیش پی ، افسر شیش گری راؤ ، صالحات کے ادریس ہوڑے ، عبدالقادر محی الدین وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی