شیرور مٹھ سوامی مشکوک موت معاملہ:پولیس کو ملی پوسٹ مارٹم رپورٹ۔ ابھی موت کا قطعی سبب نہیں معلوم۔ فارنسک رپورٹ کا انتظار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st July 2018, 1:00 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اُدپی،31؍جولائی (ایس او نیوز) شیرور مٹھ کے لکشمی ورا تیرتھا سوامی کی مشکوک موت کے سلسلے میں تحقیقات کرنے والی پولیس حالانکہ ان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ مل گئی ہے ، لیکن ڈاکٹروں نے اس رپورٹ میں موت کا قطعی سبب بتانے سے گریز کرتے ہوئے فارنسک لیباریٹری کی رپورٹ کا انتظار کرنے کی بات کہی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ منی اسپتال میں سوامی جی کا پوسٹ مارٹم کرنے والی ڈاکٹروں کی 8رکنی ٹیم نے اپنی رپورٹ براہ راست ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمن نمبرگی کو پہنچائی ہے۔ مگر اس میں موت کا واضح سبب درج نہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ فارنسک رپورٹ ملنے کے بعددونوں رپورٹوں کو سامنے رکھ کر قطعی سبب بتایا جائے گا۔ خیال رہے کہ 19جولائی کو سوامی جی کی موت منی پال اسپتال میں ہوئی تھی اور ابتدائی یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان کے جسم میں اندرونی خون کے بہاؤ سے موت واقع ہوئی ہے اور کچھ زہر خورانی کے علامات پائے گئے ہیں۔اس وجہ سے پوسٹ مارٹم کے ساتھ ساتھ ان کے جسم کے مختلف اعضاء کے کچھ حصے منگلورو میں واقع فارنسک لیباریٹری میں جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے۔

ذرائع سے ملی خبروں کے مطابق فارنسک جانچ کی رپورٹ موصول ہونے میں ابھی مزید ایک مہینے کا وقت لگ سکتا ہے۔لیکن پولیس کی طرف سے رپورٹ کا انتظار کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تحقیقات جاری رکھے گی۔خبر یہ بھی ہے کہ سوامی جی کی قریبی اور آشنا خاتون کو دوبارہ تفتیش کے لئے پولیس نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...