اڈپی:فیس بک پر ہتک آمیز کمینٹ کے لئے پولیس کانسٹیبل معطل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 10:18 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 26؍اپریل (ایس او نیوز)کانگریس پارٹی کے ایک حامی کی طرف سے فیس بک پر کی گئی پوسٹ پر نازیبا کمینٹ کرنے کی پاداش میں اڈپی ڈسٹرکٹ آرمڈ ریزرو(ڈی اے آر) پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کانگریس کے حامی کشور کمار نامی ایک شخص نے کانگریس پارٹی کی کامیابیوں کے تعلق سے فیس بک پرایک فوٹو پوسٹ کی تھی۔ اس پر پولیس کانسٹیبل راگھویندرا نے ہتک آمیز تبصرہ کیا تھا۔ اس کے خلاف کشور کمار کی بیوی مامتا شیٹی نے سی ای این پولیس اسٹیشن اڈپی میں شکایت درج کروائی تھی۔ اس معاملے میں ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس لکشمن نمبرگی کو پیش کی گئی تو انہوں نے مذکورہ کانسٹیبل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی