اُڈپی:مذاہب کے تقابلی مطالعہ میں  ماہر نہال احمد اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیاکرناٹکا  (SIO) کے ریاستی صدر منتخب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th December 2018, 9:50 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:18؍ڈسمبر (ایس او نیوز) گلبرگہ کے ہدایت سنٹر میں منعقدہ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کرناٹکا کے اسٹیٹ ایڈوائزی کونسل کی انتخابی  نشست میں  اُڈپی ضلع  سے تعلق رکھنے والے ایس آئی اؤ کے فعال و متحرک ممبر نہا ل احمد کدیور کو ایس آئی اؤ کی اگلی میقات 20196-2020کے لئے ریاستی صدر کی حیثیت سے منتخب کیاگیا ۔

اُڈپی ضلع کے پڈوتونسے ۔ہوڑے سے تعلق رکھنےو الے نہال کدیور دہلی کی اسلامک اکیڈمی سے مذاہب کا تقابلی مطالعہ (Comparative Study of Religions)کا کورس کیا ہے۔ اسی طرح منی پال ایم آئی ٹی سے بی ای اور میسور ایس ڈی ایم سے پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد مارکیٹنگ آپریشن میں ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہے۔ نہال گزشتہ میقات میں ایس آئی اؤ کرناٹکا کے ریاستی مشاورتی کونسل کے ممبر تھے۔ ریاست میں یہ ایک ماحولیاتی مفکر، سماجی خدمت گار،مقرر کی حیثیت سے اپنی پہچان رکھتے ہیں۔ انتخابات کے بعد جب نہال اُڈپی پہنچے تو ایس آئی اؤ اُڈپی اور جماعت اسلامی ہند اُڈپی کی طرف سے نومنتخب صدر کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

اسی طرح جنرل سکریٹری کے طورپر ڈاکٹر نسیم احمد (بنگلورو)،کیمپس سکریٹری ذیشان عقیل صدیقی (مانوی)،رابطہ سکریٹری یاسین کوڑی بینگرے (اُڈپی)، تنظیمی سکریٹری فہیم الدین بسواکلیان اور ریاستی دفتر سکریٹری کی حیثیت سے سید شفیع کو منتخب کیاگیا ہے۔ ان کے علاوہ ریاستی مشاورتی کونسل کے لئے رائچور کے معاذ سلمان منی یار، بنگلورو کے عمار منصور، گلبرگہ کے سید زاہد سلیم ، منگلورو کے طلحہ اسماعیل کے پی ، میسور کے شہزاد شکیب ملا، پانے منگلورو کے دانش چنڈاڑی، یادگیر کے رضوان احمد شہنا، منگلورو کے مصعب اسماعیل کے پی ، مڈکیری کے اظہر الدین پلکوڑ اور چک منگلورو کے عبدالقدوس صہیب منتخب ہوئے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...