سوشیل میڈیا پر انتخابی مہم چلانے والے ہوشیار!۔بی جے پی کی حمایت اور کانگریس کی مخالفت پراڈپی میں کیس درج

Source: S.O. News Service | Published on 15th April 2018, 1:09 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

اڈپی 15؍اپریل (ایس او نیوز) کرناٹکا اسمبلی انتخابات کے پس منظر میں سوشیل میڈیا پر خاص کر الیکشن گروپس بناکر بحث و مباحثہ چھیڑنے والے انٹرنیٹ شہری (Netizens) ہوشیار ہوجائیں کیونکہ سوشیل میڈیا پرکسی بھی پارٹی یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت والی پوسٹنگ بھی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آسکتی ہے اور ایسے افراد پر کیس بھی درج کیے جاسکتے ہیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ اڈپی میں پیش آیا ہے جہاں اکشئے پی شیٹی نامی شخص کے خلاف الیکشن سے متعلقہ فلائنگ اسکواڈ نے کیس درج کردیا ہے کیونکہ اس نے اڈپی بی جے پی سوشیل میڈیاگروپ پر بی جے پی کی حمایت میں ووٹ مانگنے کے ساتھ ساتھ کانگریس پارٹی کے خلاف ہتک آمیز ریمارکس اورتصویریں پوسٹ کی تھیں۔اکشئے شیٹی نے اپنی پوسٹ میں ’ترشول‘ نامی ویب سائٹ سے کلپنگس اور تصاویر منسلک کی تھیں جو کانگریس پارٹی کے خلاف اور بی جے پی کی حمایت میں پروپگنڈہ کرنے والی تھیں۔
اکشئے کی اس پوسٹ کے تعلق سے پرمود ایس آر نے الیکشن کمشنراور ڈپٹی الیکشن کمشنر کو ای میل بھیج کر شکایت درج کرواتے ہوئے اکشئے کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ دونوں انتخابی افسران نے شکایت قبول کرتے ہوئے اڈپی انتخابی فلائنگ اسکواڈکے افسر دیانند بینّور کوایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی۔جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے اڈپی پولیس نے اکشئے شیٹی کے خلاف ’عوامی نمائندگی قانون 1951اور1998کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔