اڈپی 19؍جولائی (ایس او نیوز)پیرن کیلا نامی مقام پر گھر کے آنگن میں کھمبے سے ٹوٹ کر زمین پر گرنے والے بجلی کے تار کی وجہ سے ماں اور بیٹی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
اطلاع کے مطابق ہلاک ہونے والی دو خواتین کی شناخت جلجا نائک(80سال) اور اس کی بیٹی سومتی (55سال) کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بارش کی وجہ سے ان کے آنگن میں بجلی کا تار ٹوٹ کر گرا ہواتھا۔ اس بات سے بے خبر دونوں ماں اور بیٹی کسی کام سے باہر نکلے اور بجلی کے تارپر پیر رکھ دئے۔ جسم میں بجلی دوڑتے ہی دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔اتفاق سے اس حادثے کے موقع پر گھر پردوسرا اور کوئی بھی موجود نہیں تھا۔
ہیری اڈکا پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔