بی جے پی نے جھوٹ اور غلط بیانی سے ہم کو شکست دی ہے: پرمود مادھو راج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th May 2018, 10:48 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 20؍مئی (ایس او نیوز) غیر متوقع طور پر اپنے ہم جماعت اور بی جے پی امیدوار رگھو پتی بھٹ سے شکست کھانے کے بعد سابق کانگریسی ایم ایل اے پرمود مادھو راج نے کانگریسی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے منصوبہ بند طریقے سے جھوٹ اور غلط بیانی کے سہارے انہیں شکست دی ہے۔

کانگریسی کارکنان کی جانب سے انہیں جیت دلانے کے لئے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے سب کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے خلاف بی جے پی کے حسداور جلن اور حالات کی غلط ترجمانی کی وجہ سے کانگریس کے حق میں کم پولنگ ہوئی اوراسے شکست ہوئی ہے۔ اگر ترقیاتی کام کی بات ہوتی تو پھرمیرے علاوہ ونئے کمار سوراکے، گوپال پجاری، رماناتھ رائے ، وسنت بنگیرا اور دیگر کانگریسی امیدواروں کو جیت ملنی چاہیے تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ میں یہ بات صاف طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ جیسے ہی بی جے پی کے جھوٹ کا پول کھل جائے گا عوام اسے اکھاڑ پھینکیں گے۔کیونکہ جھوٹ زیادہ دن زندہ نہیں رہتا۔اور اس کا بڑا ثبوت بی ایس ایڈی یورپا کی موجودہ حالت ہے ۔ میں ناکام نہیں ہوا ہوں۔ نہ ہی میں بدعنوانی یا کسی جرم میں ملوث رہا ہوں۔نہ میری شخصیت مجروح ہوئی ہے۔میں نے زیادہ سے زیادہ فنڈ اپنے حلقے میں لاکر ترقیاتی کام انجام دئے ہیں، جس کے لئے میں(سابق) وزیرا علیٰ سدارامیا کا ممنون ہوں۔‘‘

پرمود مادھو راج نے کہا کہ جب ہم اقتدار پر تھے تو یہاں پر کانگریس کی طرف سے بی جے پی کے کسی کارکن پر حملہ نہیں ہواتھا۔ لیکن بی جے پی نے جیت حاصل کرتے ہی یہاں پر کانگریسی کارکنا ن پر حملے شروع کردئے ہیں۔بی جے پی کو جان لینا چاہیے کہ کانگریسی کارکنان کمزور نہیں ہیں۔ اگر اس ضلع میں کسی ایک کانگریسی کارکن کو بھی تکلیف پہنچے گی تو میں اس کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور شرپسندوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے والے پولیس افسران کے خلاف میں خود احتجاج کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ بی جے پی سے جیتنے والے رگھو پتی بھٹ نے عوام سے جو وعدے کیے ہیں ، وہ پورے کیے جائیں گے۔ جس میں سے ایک وعدہ یہ بھی ہے کہ ضلع میں ریت مافیا کا جو مسئلہ ہے اسے ایک مہینے کے اندر حل کردیا جائے گا۔اگر و ہ اپنے وعدے پورے نہیں کرتے ہیں تو پھر ہم احتجاجی مظاہروں کا راستہ اپنائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔