اُڈپی: غذاکی تلاش میں دیہات میں پہنچے والا چیتا کنویں میں گرکرہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st January 2018, 1:04 AM | ساحلی خبریں |

اڈپی،30؍جنوری (ایس او نیوز) غذا کی تلاش میں جنگل سے دیہات میں آنے والا ایک چیتا کھلے کنویں میں گرگیا اور پھر اوپر آنے میں ناکام ہونے پر پانی میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق چیتے کی موت کا یہ واقعہ سُٹّو بَلّے نامی مقام پر ایک سنسان سے علاقے میں ستیش کولال نامی شخص کی ملکیت والے احاطے میں پیش آیا۔ کہتے ہیں کہ اس علاقے میں آبادی بھی نہیں ہے اور لوگوں کی آمد ورفت بھی بہت کم ہے، اس لئے دو دن تک چیتا کنویں میں مردہ پڑا رہا اور کسی کو خبر نہیں ہوئی۔ جب ستیش کمار کے گھر والے اس کنویں سے پانی لینے پہنچے تو کنویں کے اندر چیتے کی لاش تیرتی ہوئی نظر آئی۔ 

گاؤں والوں کی طرف سے خبر ملنے پرمحکمہ جنگلات کے افسران نے موقع پر پہنچ کر گاؤں والوں کی مدد سے چیتے کی لاش باہر نکالی۔ جانوروں کے ڈاکٹر نے پوسٹ مارٹم کیا اور پھر گاؤں والوں کی مدد سے ہی محکمہ جنگلات کے افسران نے قریبی جھاڑیوں میں چیتے کی لاش کو دفن کردیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔