اُڈپی: کوٹاپولس تھانہ انسپکٹر نے اپنا استعفیٰ واپس لیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th September 2016, 6:50 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی  :۲۵/ستمبر (ایس او نیوز) اُڈپی کے کوٹاپولس تھانہ کے انسپکٹر کبال راج نے جمعرات کو اعلیٰ افسران پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے اپنا استعفیٰ سونپا تھا خبر ملی ہے کہ اگلے ہی روز انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا ہے۔

ضلع ایس پی ، کے ٹی بال کرشنا نے بتایا کہ کبال راج کو جب زمین ہتھیانے کے الزام میں ضلع ایس پی کی طرف سے شوکاس نوٹس جاری کی گئی تھی تو  تھانہ انسپکٹر کبال راج نے اپنا موبائیل سوئچ آف کرنے کے بعد اپنے بیوی کے گاؤں بنٹوال چلا گیا تھا ۔ضلع ایس پی بال کرشنا نے اس سلسلے میں مزید جانکاری دیتے ہوئےبتایا کہ معاملے کو لے کر ڈی ایس پی نے ذاتی طورپر سب انسپکٹر کبال راج سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں سمجھانے میں کامیاب ہوئے اور میں نے بھی ان کے ساتھ فون پر بات چیت کی تو انسپکٹر نے بتایاکہ وہ کافی ذہنی دباؤ میں ہیں۔ محکمہ کا عملہ بھ اس کے ساتھ لگاتار رابطہ میں رہا اوروہ انہیں سمجھانے کے بعد اپنا استعفیٰ واپس لینے میں راضی ہوگیا، اس طرح جمعہ کی صبح وہ ڈیوٹی پر حاضرہوچکا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...