اُڈپی:تنہا عورت کاقتل کرکے لوٹ مار کرنے والے ملزم کو عمرقید کی سزا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th May 2017, 7:05 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:24/مئی (ایس اؤنیوز)برہماور پولس تھانہ حدود کے ہیرور میں تنہا عورت کو قتل کرکے زیورات لوٹے جانے کے معاملے میں اُڈپی کی ضلعی عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزاسناتے ہوئے فیصلہ صادر کیاہے۔

سزا کا مستحق بنا ملزم ہیرور کا مکین یوگیش (34)بتایا گیا ہے۔ سال 2009میں یوگیش ہیرور نامی دیہات میں اسٹور دکان شروع کیا اور اس کے لئے کئی بینکوں سے قرضہ لیاتھا، تجارت میں نقصان ہونے کی وجہ سے قرضہ ادانہیں کئے جانے سے عدالت کی طرف سے اس کو نوٹس جاری کی گئی تھی۔ مشکل حالات سے گزررہے یوگیش نے اپنے گھر کے قریب سنندا شٹی نامی عورت بہت سارے زیورات سے گھومتے ہوئے دیکھا تھا، وہیں اس کو پتہ چلا کہ عورت گھر میں تنہا رہتی ہے تو قتل کو منصوبہ بنا کر لوٹ مار کرنے کی سوچی۔یوگیش بائک کے ذریعے 20ڈسمبر 2010کی شام 30-07سنندا شٹی کے گھر پہنچا ، کمپاؤنڈ پھلانگ کر گھر صفائی میں مشغول سنندا کو پیچھے سے گردن کو ہاتھوں سے دبا کر قتل کیا۔ قتل کے بعد جسم پر موجود 1،80،000مالیت کے کل 120.60گرام وزنی سونے کے زیورات لے کر فرار ہوگیا۔ اس سلسلے میں مہلوکہ کے داماد اگینان وسنت شٹی نے برہماور پولس تھانے میں شکایت درج کی۔ سرکل انسپکٹر جی کرشنا مورتی کی نگرانی میں ملزم کی تلاش شروع ہوئی اور عدالت میں چارج شیٹ داخل کی گئی ۔ عدالت میں سنوائی کے دوران گواہوں اور ثبوتوں کی بنیاد پر یوگیش کا جرم ثابت ہواتو عدالت کے منصف ٹی وینکٹیش نے یوگیش کو عمرقید کی سزا سنائی اور 25000ہزارروپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے فیصلہ صادرکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...