اُڈپی میں’ محمد ﷺنوع انسانی کے عظیم رہنما ‘سیرت مہم کا اختتامی اجلاس 14ڈسمبر جمعہ کو : کیمارو کے سوامی جی مہمان خصوصی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th December 2018, 9:23 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:13؍ڈسمبر (ایس او نیوز)جماعت اسلامی ہند کرناٹکا کے زیر اہتمام ریاستی سطح پر ’’حضرت محمد ﷺ نوع انسانی کے عظیم رہنما ‘‘ عنوان کے تحت منائی گئی مہم کی مناسبت سے اُڈپی ضلع میں ’’انسانی اقدار حضرت محمد ﷺ کی سیرت میں ‘‘ عنوان کے تحت ایک ماہ تک مہم منائی گئی ۔ مہم کا اختتامی اجلاس 14ڈسمبر 2018بروز جمعہ کی شام 30-06بجے اُڈپی کے ٹاؤن ہال میں انعقاد کئے جانے کی اطلاع جماعت کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

اختتامی اجلاس میں کیماروکے ساندیپنی مٹھ کے شری ایش وٹھل داس سوامی جی کے علاوہ مشہور ادیبہ جیوتی گروپرساد ، شانتی پرکاشن کے مینجر محمد کوئیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک رہیں گے تو پروگرام کی صدارت سدبھاونا منچ کے جنرل سکریٹری اکبرعلی اُڈپی کرنے کی اطلاع پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔اجلاس کو کامیاب بنانے کے لئے عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کرنےکی منتظمین نے اپیل کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔