اڈپی:موٹر بائک سوار کی موت۔عدالت نے دیا انشورنس کمپنی کو 1.15 کروڑ رپے معاوضہ اداکرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2018, 4:30 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 9؍ستمبر (ایس او نیوز) اگست 2016میں گنپنا کٹّے کے قریب پیش آئے ہوئے ایک حادثے میں مائیکل ڈیسوزا کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس کیس کی سماعت اڈپی چیف سول جج (سینئر سیکشن) کی عدالت میں مکمل ہونے کے بعد انشورنس کو حکم جاری کیا گیا ہے کہ وہ مہلوک ڈیسوزا کے اہل خانہ معاوضے کی صورت میں 1,15,96,800 روپے ادا کرے۔

خیال رہے کہ مائیکل ڈیسوزا جب اپنی موٹر بائک پر کہیں جارہاتھا تو ایک تیز رفتار ٹپّر ٹرک نے اسے ٹکر ماردی تھی اور اس کی وجہ سے وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تھا۔عدالت نے انشورنس کمپنی کو مذکورہ بالامعاوضے کے علاوہ اس پر 6.1%سود اورمتاثرہ خاندان کو عدالتی کارروائی کے اخراجات بھی ادا کرنے کا حکم سنایا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔