اڈپی میں مذہبی بنیا دپر اشتعال انگیز تقاریر کے لئے پانچ افراد کے خلاف کیس درج

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th March 2019, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی20؍مارچ (ایس او نیوز) پارلیمانی انتخابات کے پس منظر میں مذہبی بنیادوں پر اشتعال انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں پانچ افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق جن افراد پر انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس درج کیا گیا ہے ان میں سہابالوے نامی تنظیم اڈپی کے صدر امرت شینوئی ،سینئر صحافی اور مفکر دنیش امین مٹّو، دلت لیڈر انعامدار ہوناپور، ناگراج اور سماجی مفکر مہیندرا کمارکے نام شامل ہیں۔

کہتے ہیں کہ سہابالوے نامی تنظیم کی طرف سے کالسنکا کے رایل گارڈن میں پارلیمانی انتخابات کی تشہیر کے لئے پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں مندرجہ بالا مقررین نے مذہب کے خلاف باتیں کہیں اور اشتعال دلانے والے فقروں کا استعمال کیا۔ انتخابی ضابطۂ اخلاق کے نفاذ کے لئے تشکیل شدہ کمیٹی کے آفیسر کی طرف سے درج شکایت کی بنیا دپر اڈپی شہری پولیس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...