مویشیوں کے بیوپاری حسین ابّا کی مشتبہ موت کا معاملہ۔ ہیری اڈکا پولیس سب انسپکٹر معطل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st June 2018, 11:09 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی یکم جون (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر لکشمن نمبرگی نے مویشیوں کے بیوپاری حسین ابا کی مشتبہ موت کے پس منظر میں ہیری اڈکا پولیس سب انسپکٹر ڈی این کمار کو ڈیوٹی میں غلفت برتنے کے الزام میں معطل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ پیرڈور نامی مقام پر حسین ابّا اور دیگر کچھ لوگ مویشی لے جاتے وقت مبینہ طور پر بجرنگ دل اور پولیس والوں نے انہیں روکا تھا۔ پھر یہ لوگ جب فرار ہونے لگے تو ان کا پیچھا کیا گیا اور بعد میں ایک پہاڑی علاقے میں حسین ابّا کی لاش برآمد ہوئی جس کے بارے میں حسین ابا کے اہل خانہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اور بجرنگ دل کارکنوں نے ملی بھگت کے ساتھ حسین ابّا کو مارڈالا ہے۔جبکہ حسین ابا کے دیگر تین ساتھی بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس پی نمبرگی نے سب انسپکٹر کمار کو معطل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس آئی نے نہ صرف اپنی ذمہ داری نبھانے میں کوتاہی کی ہے بلکہ اس معاملے میں مناسب اقدامات کرنے میں بھی وہ ناکا م رہا ہے۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید چند پولیس والے بھی معطل کیے جاسکتے ہیں جن میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر،ایک ہیڈ کانسٹیبل راجیش اور پولیس جیپ ڈرائیور گوپال شامل ہیں۔ 

جمعرات کے دن آئی جی پی ارون چکرورتی نے دیگر افسران کے ساتھ جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا معائنہ کیا۔پتہ چلا ہے کہ ہیری اڈکا پولیس اسٹیشن کے سابق سب انسپکٹرمہیش پرساد کوجو کہ اس وقت پتور پولیس اسٹیشن میں تعینات ہے، اس مشتبہ موت کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔