اڈپی: جنسی تعلقات کے لئے خاتون کوہراساں کرنے پر کنڑا رکھشنا ویدیکے لیڈر گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th July 2018, 10:19 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 15؍جولائی (ایس او نیوز) اڈپی تعلقہ میں شیروا کے قریب پنجیمار علاقے میں ایک خاتون کو جنسی تعلقات کے لئے ہراساں کرنے پر کنڑا رکھشنا ویدیکے کے اعزازی صدر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والی متاثرہ خاتون پنجیمار میں ایک فینسی اسٹورچلاتی ہے۔ کنڑا رکھشنا ویدیکے کے سابق ڈسٹرکٹ صدر اور موجودہ اعزازی صدرسنتوش شیٹی پنجیمار نے مبینہ طور پر اس خاتون کو فون پر فحش پیغامات بھیجنا شروع کیا اور اس کے ساتھ لاڈج میں چل کر وقت گزاری کے لئے اصرار کرنے لگا۔سنتوش شیٹی کے اس رویے سے پریشان ہوکر اس خاتون نے اپنے شوہر کو ساری بات بتائی اور سنتوش کو رنگے ہاتھوں گھرنے کا منصوبہ بنایا۔جس کے تحت خاتون نے سنتوش کا فون دوبارہ آنے پر اسے بتایا کہ وہ اس کے ساتھ ہوٹل روم میں چلنے کے لئے تیار ہے اس لئے وہ دکان پر آکر اسے اپنے ساتھ لے جائے۔ سنتوش اس دھوکے میں آگیا اور روم بک کرکے جب خاتون کو لینے اس کی دکان پر پہنچا تو وہاں اس خاتون کا شوہر موجود تھا جس کے سامنے خاتون نے سنتوش کی پیٹائی کردی۔ اور اس کے بعد اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

کاپ سرکل پولیس انسپکٹر ہالامورتی راؤ نے بتایا کہ سنتوش شیٹی کے خلاف درج فہرست ذات پر مظالم کی روک تھام قانون کے تحت کیس درج کرلیا ہے اور ڈی وائی ایس پی کے ذریعے اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...