اُڈپی :صدر ہند کی تشریف آوری پر شہر میں ہائی الرٹ:پولس سکیورٹی کا سخت بندوبست

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th June 2017, 10:00 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:17/جون (ایس اؤنیوز)اتوار کو پہلی مرتبہ اُڈپی کو عزت مآب صدر ہند پرنب مکھرجی کی تشریف آوری کو دیکھتے ہوئے شہر میں پولس سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔ صبح سے ہی رتھ روڈ کے تمام دکانیں بند تھیں۔ صدرہند کے اترنے والے آدی اُڈپی ہیلی پیاڈ، اُڈپی شہر اوراُڈپی شری کرشنا مٹھ کے اطراف قریب 1200پولس عملے کو حفاظتی انتظامات کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ مٹھ کو سخت سکیورٹی دینےکی خاطر اُڈپی ضلع ڈی سی کے حکم نامے کے تحت رتھ روڈ پر موجود اے ٹی ایم کے علاوہ تمام دکانیں بندتھیں جو اتوار کی شام تک بند رہیں گی۔ صبح میں ضلع ایس پی کے ٹی بال کرشنا کی نگرانی میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ۔ مٹھ کے راجانگن تک وی آئی پی سواریوں ، ایمبولنس، فائر برگیڈ سمیت کل 28سواریوں کی آزمائشی نمائش کا تجربہ کیا گیا ۔

صدر ہند اُڈپی میں شری کرشنا کا درشن کرنے کے بعد پیچاور سوامی جی سے ملاقات کرنے کے بعد راجانگن میں منعقدہ این آرآئی صنعت کار بی آرشٹی کے بی آر ایس ہیلتھ اینڈ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی طرف تعمیر کئے جانے والے شمبھو شٹی اسمارک حاجی عبداللہ سوپر اسپشالٹی اسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور پروگرام میں شرکت کریں گے۔ یہاں جن لوگوں کو خصوصی طورپر مدعو کیا گیا ہے اور جن کو شناختی کارڈ ئیے گئے ہیں وہی شرکت کریں گے۔

اتوار کو ہورہے اُڈپی کے اسپتال سنگ بنیاد کے پروگرام میں ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا کو شرکت کرنی تھی ، لیکن وہ کسی ضروری کام سے شرکت نہیں کررہے ہیں، اس طرح پھر ایک بار وزیر اعلیٰ نے شری کرشنا مٹھ کی ملاقات کو ٹال دیا ہے ، وزیراعلیٰ کی عدم شرکت کسی تنازعہ کو ہوا دینےکا امکان ہے۔ بقیہ طورپر ریاستی گورنر عزت مآب واجو بھائی آر والا ، وزراء کے آر رمیش کمار ، کے جے جارج، ضلع نگراں کاروزیر مدھوراج اور پیجاور مٹھ کے سوامی جی شرکت کریں گے۔

صدر ہند کی آمد اور جن مقامات پر پروگرام ہیں وہاں سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ اُڈپی، قومی شاہراہ اور کولور میں خصوصی حفاظتی اقدامات کئے گئے ہیں۔ اُڈپی میں 1200اور کلور میں 600پولس عملے کو تعنیات کیا گیا ہے۔ جن راستوں سے صدر ہند گزریں گے اس سڑکوں کی مرمت کی گئی ہے۔

کولور میں اتوار کی صبح 10بجے سے شام 6بجے تک عام بھگتوں کے درشن پر پابندی لگائی گئی ہے۔ صدر ہند کولور سے لوٹنے کے بعد ہی بھگتوں کو درشن کے لئے اجازت دئیے جانے کی جانکاری افسران نے دی۔ جو شناختی کارڈ رکھتےہیں انہیں ہی مندر کے اندر چھوڑا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...