اُڈپی : رافیل گھپلے کے خلاف ضلع کانگریس کا احتجاج : احتجاجی ریلی میں لاٹھیوں کی نمائش

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 18th September 2018, 9:05 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی :18/ستمبر(ایس اؤ نیوز) نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی بی جے پی کی  حکومت 41ہزار کروڑ روپیوں کے رافیل جنگی جہاز گھپلے کے متعلق شفاف جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے اُڈپی ضلع کانگریس کی قیادت میں منگل کو اُڈپی ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج کیا گیا۔

منی پال ٹائیگر سرکل سے ڈی سی دفتر تک احتجاجی ریلی کا اہتمام کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے بازی کی گئی ۔ ریلی  میں قریب 200کارکنوں نے ہاتھوں  میں لاٹھیوں کی نمائش کرتے ہوئے اپنی برہمی کا اظہار کیا۔ ریلی میں ہزاروں کانگریسی کارکنان ، لیڈران نے شرکت کی۔

ڈی سی دفتر کے روبرو منعقدہ احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر ونئے کمار سورکے  نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ رافیل جنگی جہازوں کے گھپلے کی وجہ سے ملک کو 41ہزارکروڑ روپیوں کانقصان ہواہے۔ یہ اس صدی کا سب سے بڑا گھپلہ ہے۔ اس گھپلے میں وزیرا عظم نریندر مودی راست شامل ہونے  کی وجہ سے تمام پارٹیو ں پر مشتمل جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی سے جانچ کرانے پر زور دیا۔ سابق رکن اسمبلی گوپال بھنڈاری نے کہاکہ آپسی بے اعتمادی ، پیچیدگیوں سے ملک میں اتحاد کا ہونا ناممکن ہے۔ ہم سب سکیولرزم ،بھائی چارگی اور خیرسگالی کے ساتھ متحدہ طورپر زندگی گزارنی ہے۔ لیکن بی جے پی والے دھرم کے نام پر تقسیم کرکے ، آپس میں بے اعتمادی پیدا کرکے ، عوام کے جذبات کو مشتعل کرکے اقتدار حاصل کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ملک کے حالات اس حد تک پہنچے ہیں۔ ضلع کانگریس صدر جناردھن تونسے، ودھان پریشد کے رکن کے پرتاپ چندر شٹی ، سابق رکن اسمبلی گوپال پجاری، انٹک کے ریاستی صدر راکیش ملی، کے پی سی سی کے جنرل سکریٹری جی اے باوا، ایم اے غفور، لیڈران ممتاگٹی، دیوی پرساد شٹی ، ورونیکا کرنیلی ، راجو پجاری، امرت شنئی، نوین چندر شٹی وغیرہ موجود تھے۔ اس کے بعد اس سلسلے میں اپر ڈی سی ودییاکماری کی معرفت ڈی سی کو میمورنڈم سونپا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔