اُڈپی میں صدر ہند کی آمدپر وزیر اعلیٰ کی طرف سے استقبال نہ کرنے پر بی جے پی کی تنقید

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 20th June 2017, 10:15 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:20/جون (ایس اؤنیوز) بی جےپی ضلعی صدر متور رتناکرہیگڈے نے صدر ہند پرنب مکھرجی کے ساتھ ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا کی تشریف آوری نہ ہونے پرسدرامیا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ  ایسی کیا بات ہے کہ وہ مندروں کے شہر اُڈپی نہیں آئے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ نے جمہوری اقدار کی شرافت کے تمام حدوں کو نظر انداز کیا ہے ، وہ جان بوجھ کر شری کرشنا مندر کا درشن کرنا نہیں چاہتے ، وہ اپنی پرانی روش پر بضد ہیں۔ ہیگڈے نے سابق ضلع نگراں کاروزیر ونئے کمار سورکے پر بھی الزام عائد کیا  اور کہا کہ وہ بی جے پی کی قیادت والی یلور گرام پنچایت کی طرف سے جاری ترقیاتی کاموں میں مداخلت نہ کریں اور اپنے رویے کو   بدلیں۔

ان کے مطابق21جون کو ضلع بی جے پی کی طرف سے عالمی یوم یوگا منایاجائے گا۔ جبکہ سابق وزیراعلیٰ  یڈیورپا 23 جون کو ضلع اُڈپی کا دورہ کریں گے اور کارکلا میں ایک بڑے اجلاس سے خطاب کریں گے۔  اس موقع پر وہ کارکلا کے دلتوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی شکایتوں کو بھی سماعت کریں گے۔ پروگرام میں سابق وزیر اروند لمباولی ، روی کمار اور اُڈپی کی رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے مہمان خصوصی  کے طور پر شریک رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...