بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے کا بھٹکل دورہ ؛ کانگریس پر بھٹکل سے ہندووں کو بھگانے کی کوشش کا الزام؛ مزید گرفتاریوں پربرے نتائج کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th September 2017, 8:58 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:19/ستمبر (ایس اؤنیوز)  وزیر اعلیٰ سدرامیا کی سرکار ہندؤوں کو بھٹکل سے بھگانے کی کوشش کررہی ہے۔ اس بات کا الزام   ریاستی بی جے پی کی جنرل سکریٹری اور اُڈپی چک منگلورو حلقہ کی رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے نے  لگایا۔ وہ یہاں منگل کو بھٹکل دورہ پر آئی تھی۔شوبھا کرندلاجے نے بلدیہ دکانوں کی تحویلی کارروائی کے دوران خود سوزی کے ذریعے خود کشی کرنے والے  رام چندر نائک کے گھر پہنچ کر گھروالوں سے بات چیت کی ، پھر  آسارکیری نچل مکی وینکٹ رمن مندر ہال میں پریس کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے کانگریس سرکار پر سخت الزمات عائد کئے۔

پریس کانفرنس میں اپنے سخت تیور دکھاتے ہوئے رکن پارلیمان نے کہاکہ 1993کے بعد بھٹکل کے لوگ پرامن زندگی گزاررہے تھےلیکن سدرامیا کی سرکار افسران کو استعمال کرتے ہوئے یہاں فرقہ وارانہ فساد بھڑکانے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  کوپل کے گنگاوتی میں فرقہ وارانہ فساد پیدا کرکے ہندؤوں کی بڑی تعدادکو گرفتارکیا گیا ہے۔ حالیہ دنوں میں کلڈکا میں بھی لگاتار 2ماہ تک امتناعی احکامات 144جاری کیا جب کہ وہاں پچھلے تین سالوں میں کوئی فساد نہیں ہواہے۔ یوٹی قادر اور رماناتھ رائی کی وجہ سے ایک چھوٹے س نجی واقعے کو فرقہ وارانہ فساد میں منتقل کیاگیا۔ ساحلی پٹی بڑا حساس علاقہ ہے ، انتخابات نزدیک ہوتے دیکھ کر سدرامیا افسران کے ذریعے ہندووں کو پریشان کرتے ہوئے ووٹ بینک کی سیاست کررہے ہیں، انہوں نے سدرامیا سے سوال کیا کہ کیا تمہاری سرکار میں ہندووں کو جینے  اور تجارت کرنے کا حق نہیں ہے ؟ انہوں نے کہا کہ  بھٹکل کو دوسرا کلڈکا بنانے نہ دیں ۔

شوبھا کرندلاجے نے کہاکہ بلدیہ دکانداروں کو نکال باہر کرنا ان کی زندگی کو سڑک پر لانا ہے، بلدیہ کی پالیسی کے نتیجےمیں ہی رام چندرنائک کی موت ہوئی ہے، افسران ، پولس کے سامنے ہی خودکشی کی کوشش کے دوران روکنے کے بجائے اس کو مرنے دینا شرمناک ہے، یہ خود کشی نہیں بلکہ یہ ایک ہندو کا قتل ہے ۔ عوام فطری طورپر احتجاج کئے ہیں پتھراؤ کئے ہیں۔ لیکن کانگریس کی حکومت بی جےپی کارکنان پر ڈکیتی ، حملہ جیسے جھوٹے مقدمات درج کرتے ہوئے پارٹی لیڈران اور کارکنان پر ظلم کررہی ہے۔پولس راتوں میں گھروں میں گھس کرپوجا کمروں میں بوٹوں سمیت داخل ہوئےہیں، شوبھا کرندلاجے نے پولس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  پوچھا کہ وارنٹ کے بغیر   آپ کو گھروں میں گھسنے کی اجازت کس نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ  کانگریس کی یہ پالیسی ٹھیک نہیں ہے، انہوں نے سخت الفاظ میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بی جےپی اس کو برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  گرفتار شدہ 11کارکنان کو فوری  رہا کیا جائے انہوں نے اس بات کی دھمکی بھی دی کہ  اگر پولس مزید کسی کارکن کو گرفتار کرتی ہے تو جو  نتائج پیش آئیں گے  وہ  ٹھیک نہیں ہونگے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ  خود بھٹکل  پہنچ کر دھرنا دے گی۔

انہوں نےپولس کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ  اپنی حدسے آگے نہ بڑھیں، سرکاریں آتی ہیں جاتی ہیں،  6مہینے کے بعد ہماری سرکار بھی آسکتی ہے۔ مزید کہا کہ بھٹکل میں ہندو مسلم امن کے ساتھ رہتے ہیں لیکن کانگریس حکومت اس کو برباد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اس موقع پر شوبھا کرندلاجے نے مہلوک رام چندر نائک کو 10لاکھ روپیوں کا معاوضہ دینے کامطالبہ کیا۔شوبھا کرندلاجے نے گرجتے ہوئے کہاکہ میں ہندووں کی حفاظت کے لئے تیار ہوں، ہمارے لڑکوں کو چھونےکی کوشش کی تو میں خاموش نہیں بیٹھوں گی۔ میں یہاں ہندووں کو حوصلہ اور ہمت دینے آئی ہوں۔ اس موقع پر بی جےپی کے ضلعی لیڈران سنیل ہیگڈے ، دینکر شٹی ، جے ڈی نائک، راجیش نائک، وی ایس پاٹل وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...