"چلو اُڈپی جاتھا " کے فولڈر کا اجراء ؛ غذائی حق کے تحفظ کے لئے 4 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک کرناٹکا میں منائی جائے گی مہم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 26th September 2016, 6:53 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی  :26/ستمبر (ایس او نیوز) ’’گائے میں کروڑوں دیوتاہیں ‘‘ اس طرح کے جھوٹے بیانات اور مقولوں کو عام کرکے اپنے مفاد کے لئے عوام کے غذائی حق پر مسلسل زور زبردستی اورظلم  اس قدر بڑھ گیا ہے کہ اس کے نام پر انسانوں کا قتل تک کیا جارہا ہے۔ ظالمانہ سوچ اب اس حد تک پہنچ گئی ہے کہ انسانوں کی جان سے زیادہ گائے کی زندگی عزیز ہوگئی ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے ہمیں اب  ہمیں اپنے غذائی حق کا تحفظ کرنا لازمی ہوگیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مظلوم دلت سوابھیمانی جدوجہد کمیٹی کے کنوینر بھاسکر پرساد نے کیا۔

کمیٹی کی قیادت میں 4اکتوبر سے 9اکتوبر تک منائی جارہی مہم  ’’ چلو اُڈپی۔ غذا ہمارا حق ، زمین ہمارا حق ‘‘ موضوع پر سوابھیمانی سنگھرش جاتھا کی طرف سے آدی اُڈپی کے امبیڈکر بھون میں جاتھا کے متعلق فولڈرکا اجراء کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے موصوف نے کہاکہ غذاکاانتخاب اور زمین کے حق کے لئے یہ ’’چلو اُڈپی ‘‘  کے نام سے جدوجہد جاری ہے ، اور فی الحال جس نہج پر اس مہم کی تیاریاں جاری ہے اس کو دیکھیں تو کہا جاسکتاہے کہ یہ جدوجہد کرناٹکا کی تاریخ میں اپنا ایک باب رقم کرے گا ۔ متعلقہ جدوجہد میں  ریاست کے 200سے زیادہ ترقی پسند ، روشن خیال ادارے ، تنظیمیں شامل ہیں۔ جاتھا  4اکتوبر کو بنگلورو سے شروع ہوگا اور 9اکتوبر کو اُڈپی میں  اختتام کو پہنچے گا۔ اس دن اُڈپی کیاہم  سڑکوں پر ریلی گزرے گی ، بیڈنگوڈے کے مہاتماگاندھی رنگ مندر میں بڑے اجلاس کا انعقاد ہوگا۔ گجرات کے اونا میں دلتوں کے بڑے اجلا س کی قیادت کرنے والے یوتھ لیڈر جگنیش میوانی اجلاس میں شرکت کریں گے،20سے 25ہزار تک عوام کے شریک ہونے کی توقع ہے۔ متعلقہ جدوجہد تین مرحلو ں پر ہوگی۔ پہلا مرحلہ چلو اُڈپی ۔ دوسرے مرحلے میں 30اضلاع میں اجلاس  کاانعقاد اور پریس کانفرنس کی جائے گی۔ تیسرے مرحلے میں حکومت کو چوکنا اور انتباہ دینے کے لئے بنگلورو میں ایک بڑے اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔

کرناٹکا کوموسوہاردا ویدیکے کے جنرل سکریٹری کے ایل اشوک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چلو اُڈپی اس دہے کی نئی جدوجہد ہے۔ نئی نسل اور نوجوان اس جدوجہد میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ شامل ہورہے ہیں، دلت، بائیں بازو کی تنظیمیں اور ادارے ، ریاست کے بزرگ ادیب، محررحضرات اور فن کاروغیرہ اس جدوجہد میں شامل ہوں گے ۔ اس موقع پر ویدیکے کے ضلعی صدر جی ، راج شیکھر، پروفیسر فنی راج ، دینکر بینگرے ، دلت سنگھرش کمیٹی کے شیام راج بھرتی، سندرماسٹر، شیام سندر کپیٹو، ضلع اقلیتی ویدیکے کے خلیل احإد، خطیب عبدالرشید ، صلاح الدین، حسین کوڑی بینگرے، کنک داس سیوا سمیتی کے ہنومنتپا ، راگھو موگویر ، بال کرشنا وغیرہ موجود تھے۔

 

:SahilOnline Coastal news bulletin in URDU dated 26 September 2016

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...