اُڈپی:23/جولائی (ایس اؤنیوز)سال 2016-2017کے بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹکا کے زیر اہتمام منعقد کئے گئے ریاستی سطح کے امتحانات میں رینک حاصل کردہ طالبات کی تہنیت اورتقسیمِ اسناد کا پروگرام جامعہ مسجد کے ہال میں منعقد ہوا۔
پروگرام میں بورڈ کے اُڈپی، آدی اُڈپی اور کوکِّکٹے مراکز کے طلبا شریک تھے، جن میں ریاستی سطح پر رینک حاصل کی کٹپاڑی کی افشاں بیگم، سمرین بیلپو اور فرزانہ کوککٹے کی تہنیت کی گئی ۔
مہمان خصوصی کی حیثیت سے منی پال یونیورسٹی کےمیڈیکل لیباریوٹری ٹکنالوجی شعبہ کی اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سلینا عمر نے خطاب کیا تو گرلس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (جی آئی اؤ)کی ریاستی صدر محترمہ نویدا حسین اسدی نے پروگرام کی صدارت کی۔ ڈائس پر جماعت اسلامی ہند شعبہ خواتین کی ریاستی ذمہ دار کلثو م ابوبکر ، مقامی ذمہ دار شاہدہ ریاض موجود تھیں۔عزیزی ادیب کی تلاوت قرآن سے پروگرام کا آغازہوا۔ نورجہاں کٹپاڑی نے افتتاحی کلمات پیش کئے تو سمران آدی اُڈپی نے نظامت کرتے ہوئے شکریہ اداکیا۔