اُڈپی میں بی جے پی کارکنان کی ہی طرف سےسوشیل میڈیا پر ’گوبیک شوبھا ‘ مہم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2019, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:22؍فروری (ایس او نیوز) اُڈپی۔ چکمگلورلوک سبھا حلقہ کی موجودہ رکن پارلیمان شوبھا کرندلاجے دوبارہ اسی حلقہسےآئندہ منعقد ہونےو الے لوک سبھا انتخابات میں امیدوار بننے کے امکانا ت ہیں، مگر رکن پارلیمان کی کارکردگی سے ناخوش  بی جے پی کارکنان نے ٹیوٹر پر ’’گوبیک شوبھا ‘‘ مہم چھیڑ رکھی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بی جے پی کارکنان نے ٹیوٹر کے ذریعے شوبھا کرندلاجے پر الزام لگایا ہے کہ وہ بطور ایم پی گزشتہ پانچ برسوں میں کارکنان اور عوام کے لئے کوئی کام نہیں کیا ہے، یہاں تک کہ وہ  اپنے حلقے میں بھی نظر نہیں آئی  اس طرح پانچ برسوں سے ایم پی ہوکر بھی وہ نہ ہونے کے برابر ہے۔ شوبھا گوبیک ہیاش ٹیاگ کے ذریعے ٹیوٹر پر مہم چھیڑ کر صرف دو گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد ٹویٹ  ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ مرتبہ مودی لہر میں عوام نے  شعلہ بیان  بیانات دینے کے لئے مشہور شوبھا کو ووٹ دئیے تھے، مگر اس مرتبہ بی جے پی کارکنان نے ٹیوٹر ٹرینڈ شروع کرتے ہوئے ا س بات پر زور دیا ہے کہ   مقامی فرد ہی بی جےپی کا امیدوار ہونا چاہئے۔ الزام ہے کہ شوبھا کرندلاجے نے کبھی حلقہ کی طرف  رُخ نہیں کیا اور عوام کے مسائل کو جاننے کی کبھی کوشش نہیں کی ۔

شوبھا کی کارکردگی پر سوال اُٹھانے پر معاملہ درج: فیس بک پر شوبھا کرندلاجے کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والے بی جے پی کارکن پروین یکشی مٹھ پر  پولس تھانے میں شوبھا کرندلاجے کے حمایتی تنگلے وکرمارجن ہیگڈے نے کیس داخل کیا ہے۔ کیس داخل ہوتے ہی کئی نوجوانوں نے فیس بک ، واٹس ایپ اور دیگر سوشیل نیٹ ورک پر شوبھا کرندلاجے ، تنگلے اور دیگر بی جے پی لیڈران کے خلاف کمنٹ  پوسٹ کرتے ہوئے احتجاج شروع کیا گیا ہے۔ کارکنوں کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے خبر ملی ہے کہ  تنگلے وکرما رجن ہیگڈے اور بی جےپی لیڈران نے خوف کے مارے کیس واپس لے لیا ہے۔

لو ک سبھا انتخابات قریب آتے آتے شوبھا کرندلاجے کے خلاف خود ان کی پارٹی والے مخالفت پر آمادہ ہیں۔ حال ہی میں بی جےپی دفتر میں انتخابات کی تیاریوں  کے سلسلے میں منعقدہ میٹنگ میں بھی کارکنان نے گوبیک  شوبھا کے نعرے لگائے تھے۔ سوشیل میڈیا پر شوبھا ہٹاؤ پیجس کی تشکیل کی گئی ہے۔اور دیکھا جائے تو شوبھا کرندلاجے کی امیدواری کی مخالفت میں اضافہ ہورہا ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ پارٹی لیڈران کیا کارروائی کرتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔