بھاسکر شٹی قتل معاملہ : ثبوت مٹائے کے الزام میں دو ملزمان سی آئی ڈی کی تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th August 2016, 8:59 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:24/اگست(ایس او نیوز)صنعت کار بھاسکر شٹی قتل معاملے کے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا گیا ، کلیدی ملزم نونیت شٹی اور نرنجن بھٹ کو 6ستمبر تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے، معاملے کے سلسلے میں ثبوتوں کو مٹانے کے الزام کا سامنا کررہے ملزم نرنجن بھٹ کے والد شری نواس بھٹ اور کارڈرائیور راگھویندر کو عدالت نے 29اگست تک سی آئی ڈی کی تحویل میں دیا ہے۔

منگلورو جیل میں قید اور ایک ملزم راجیشوری شٹی کو قتل معاملے کے سلسلے میں منگلورو سے اُڈپی لایا گیا تھا، جنہیں عدالت میں پیش کرنا باقی ہے۔چونکہ آج  معاملے کے ملزمین کی عدالتی تحویل کی مدت ختم ہوگئی تھی جس کی بنا پر انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

اب یہ معاملے سی آئی ڈی کے حوالے کئے گئے ہیں، سی آئی ڈی افسران نے ابھی تک ملزموں سے پوچھ تاچھ نہیں کی ہے، یہی وجہ ہے کہ سی آئی ڈی افسران نے عدالت میں عرضی داخل کرتے ہوئے درخواست کی تھی کہ ملزموں کو ہمارے حوالے کیا جائے، عرضی پر سنوائی کرتے ہوئے عدالت نے ثبوت مٹانے کے الزام کا سامنا کررہے شری نواس بھٹ اور راگھویندر کو سی آئی ڈی کے حوالے کیاگیا۔

ہرزاویہ سے قتل معاملے کی جانچ ہوگی :سی آئی ڈی:بھاسکر شٹی قتل معاملے کو حکومت نے سی آئی ڈی کے حوالے کرنے کے بعد سی آئی ڈی کے اے ڈی جی پی پرتاپ ریڈی نے اُڈپی ایس پی دفتر میں پریس کانفرنس کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے  بتایا کہ قتل معاملے کی جانچ کے سلسلے میں ہم ہرزاویہ سے کام کررہے ہیں، معاملے کے ہرمرحلے کی ہم بہت ہی باریکی سے  تفتیش کررہے ہیں۔ ہماری جانچ ٹیم اُڈپی میں ٹھکانہ ڈالے  ہوئےہے، جس میں 8سے 10افسران جانچ کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں، جو ہر ایک نکتہ کی بڑی باریکی سے جانچ کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وقت کی ضرورت کے مطابق ملزموں کو اپنی تحویل میں لیں گے ، عدالت میں منظوری لے کر تمام ملزموں سے پوچھ تاچھ کریں گے۔ مقامی پولس کی شروعاتی جانچ میں ہوئی خامیوں کے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے ابھی کچھ کہنا ٹھیک نہیں ہے، ہر ایک قدم کی جانچ کے بعد مطلع صاف ہونے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...