اڈپی: چینی اشیاء کے خلاف یکم ستمبر سے شروع ہوگی بجرنگ دل کی مہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 24th August 2017, 1:24 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 24؍اگست (ایس او نیوز)قومی سطح پر چینی اشیاء کا بائیکاٹ کروانے کے لئے اڈپی بجرنگ دل کی طرف سے یکم ستمبر سے احتجاجی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔اس بات کا اعلان ایک پریس کانفرنس کے دوران بجرنگ دل کے کنوینر شرن پمپ ویل نے کیا۔

شرن کا کہنا تھا کہ" ملک کے بازار میں بہت بڑے پیمانے اورسستی قیمتوں پرچینی اشیاء فروخت ہورہی ہیں۔ اس سے ہماری گھریلو اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔ پٹاخہ سازی، سلک، کپڑے اور کھلونے کی صنعت چینی اشیاء کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں۔لاکھوں دستکار اور مزدور بے روزگاری کی وجہ سے سڑک پر آگئے ہیں۔"

شرن پمپ ویل نے کہا "کہ اب چین ہندوستانی سرحد پر دخل اندازی کرتے ہوئے ہماری فوج کے لئے مسائل کھڑے کر رہا ہے۔مبینہ طور پر چین ہمارے ملک میں اندرونی جنگ چھیڑنے کے لئے ترقی یافتہ ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشت گردوں کوبھی تربیت دے رہا ہے۔جس کا مقصد ہندوستان کی اندرونی اور بیرونی سیکیوریٹی کو بگاڑنا ہے۔وہ لوگ پاکستانی فوج کو طاقتور ہتھیار بھی سپلائی کررہے ہیں۔اسی لئے ہم پٹاخے، کھلونے، کپڑے اور موبائل جیسی تمام چینی اشیاء کا بائیکاٹ کرنے اور یہاں کے عوام کو سودیشی چیزیں خریدنے کی مانگ کرتے ہوئے احتجاجی مہم کا آغاز کررہے ہیں۔"

اس موقع پر شرن پمپ ویل نے اپنے پرانے ایجنڈے' لوجہاد 'پر بھی بولتے ہوئے کہا کہ یہ ہندو سوسائٹی کو ختم کرنے کی ایک منظم سازش ہے۔اور ہندو لڑکیاں لوجہاد کا شکار ہوتی جارہی ہیں۔یہ معاملات ساحلی علاقے میں بڑھتے جارہے ہیں اور یہ دہشت کا گردی ایک دوسرا چہرہ ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔