اُڈپی میں کنٹینر کے پہئیے میں پھنس کر اکٹیوا سوار ہلاک؛ سڑک پر دل دھلا دینے والا منظر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th September 2018, 1:40 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:12/ستمبر(ایس اؤ نیوز) اُڈپی  کے جی روڈ پر لاری کنٹینر کے پہئے میں پھنس کر اکٹیوا سوار جائے وقوع پر ہی ہلاک ہوگیا۔  حادثہ بدھ کی شام کو پیش آیا۔

مہلوک کی شناخت اُپّورو کے جی روڈ کے مکین گنگادھر کانچن (55) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق  لاری کنٹینر کے جی روڈ سے سنتے کٹے کی طرف روانہ تھی ، گنگادھر اپنی اسکوٹر پر سوار  کنٹینر کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں تھا۔ اسی دوران اسکوٹر سڑک پر پھسل گیا اور گنگادھر کنٹینر کے پچھلے پہئیے کے نیچے آگیا۔

کنٹینر اُس کے اوپر سے گذرنے کے بعد اُس کا جسم پہئے کے اندر ہی بری طرح پھسل گیا، جس سے پورا جسم  ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا۔ سڑک پر دل کو دہلا دینے والا منظر تھا، اللہ تمام لوگوں کی حادثوں سے حفاظت فرمائے۔

 اُڈپی ٹرافک پولس تھانہ میں کیس درج ہواہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔