اُڈپی : شیرور جولیری ڈکیتی معاملہ :5نیپالی ملزمان کی گرفتاری ؛زیورات ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th September 2017, 9:21 PM | ساحلی خبریں |

اُڈپی:19/ستمبر (ایس اؤنیوز)6ماہ پہلے بیندور پولس تھانہ حدود کے شیرور گولڈ پیالس جولیری دکان میں چوری معاملے کو لے کر اُڈپی ڈی سی آئی بی پولس نے 5نیپالی کو گرفتار کرتے ہوئے زیورات کو ضبط کیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت نیپال سلگڈی دوٹی ضلع کے دبائیل تعلقہ کے مکین شیواسنگ بہادر ، شیو پریم ، کمر سنگھ سود دُکیا ، رمیش سنگھ پارکی ، ہرک بہادر سود، پریم بہادر سود بتائی گئی ہے۔ ملزمان کے متعلق بتایا گیا ہے کہ 2اپریل کو شیرور کے گولڈ پیالس جولیری میں گھس کر لاکھوں روپئے مالیت کے چاندی کے زیورات لوٹ کر فرار ہوئے تھے ، اس سلسلے میں جانچ کرتے ہوئے پولس نے ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جولیری سے لوٹے گئے 3کے جی چاندی کے پازیب کے زیورات کو پولس نے ضبط کرلیا ہے۔ جس کی کل قیمت 1،80،000 روپئے بتائی گئی ہے۔

ملزمان کے تعلق سے بتایاگیا ہے کہ ملزمان کی ٹیم گورکھا یعنی سکیورٹی کاکام اور فاسٹ فوڈ ہوٹلوں میں مزدوری کیا کرتےتھے ۔ اپنے کام والے علاقوں کے حدود میں موجود زیورات کی دکانوں کو نشانہ بنا کر رات کے اوقات میں لوٹ لیا کرتے تھے۔ ملزمان سے ضبط شدہ زیورات کو بیندور پولس تھانہ منتقل کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں بیندور پولس تھانےمیں کیس درج ہواہے۔

اُڈپی ایس پی ڈاکٹر سنجیو پاٹل کی ہدایات میں کنداپور ڈی وائی ایس پی پروین ایچ نایک کی رہنمائی میں اُڈپی ڈی سی آئی بی پولس انسپکٹر سنپت کمار اور اے ایس آئی روسا ریو ڈیسوزا ، روی چندر وغیرہ عملہ کارروائی میں شریک تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...