اُڈپی:کاپو کے اے ٹی ایم میں ملے 10ہزارروپئے:دیانتدار نے رقم وارث کو لوٹائی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th November 2017, 9:57 PM | ساحلی خبریں |

پڈوبیدری(کاپو):30/نومبر(ایس اؤنیوز)رقم نکالنے اے ٹی ایم پہنچاشخص اپنی رقم گم کرلیا ۔ اس کے بعد اے ٹی ایم پہنچا کاپو پولس تھانہ کرائم برانچ کے پی ایس آئی کے بیٹے کو رقم ملی تو دیانتداری برتتے ہوئے اس نے رقم کو تھانہ پی ایس آئی کے حوالے کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

تاراناتھ وی کوٹیا ن نامی شخص سنیچر کی صبح سنڈیکیٹ بینک کاپو کے اے ٹی ایم سے 10ہزارروپئے نکالنے کی کوشش کی ۔اے ٹی ایم سے رقم نہیں نکلی تو تاراناتھ وہاں سے چلے گئے اور ایس بی ایم کے اے ٹی ایم سے 10ہزارروپئے لے کر اپنے گھر گئے۔ تاراناتھ کو پتہ نہیں تھا کہ پہلے والے اے ٹی ایم سے بھی ڈراہوچکی ہے۔ تھوڑی دیر سنڈیکیٹ بینک کے اے ٹی ایم کو کرائم برانچ پی ایس آئی لکشمن کے بیٹے کے منیش کمار پہنچےتو وہاں انہیں 10ہزارروپئے ملے ، منیش نے وہ رقم لے کر سیدھے پولس تھانہ پہنچ کر پی ایس آئی نتیانند گوڈا کو تفصیل بتا کر سونپی۔ اس کے بعد پی ایس آئی نے بینک سے جانکاری لے کر تاراناتھ کوٹیان کو رقم سونپی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔