اُڈپی: جس مذہب کے مندر میں داخلہ نہیں ، اس کو الوداع کہہ کر کوٹی چنیا کے اصولوں کی حفاظت کریں: بی کے ہری پرساد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th April 2017, 1:23 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی 23/اپریل(ایس اؤنیوز)ہم میں سے کسی کو مذہب کے نام پر جیل جانےکی ضرورت نہیں ہے، مذہب امن و شانتی اور اعتماد کے لئے ہے نفرت ، دشمنی کے لئے نہیں ۔مگر ہوکیا رہاہے؟ بھلووطبقہ کے نوجوان اسی مذہب اور دھرم کے تحفظ کی خاطر جدوجہد کررہے ہیں جو مزہب اوردھرم ہمیں مندر میں داخل ہونے نہیں دیتا،لیکن ہمیں دراصل کوٹی چنیا ، نارائن گرو اور ان کے دھرم اور اصولوں کی حفاظت کاکام کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجیا سبھا کے رکن بی کے ہری پرساد نے کیا۔

اُڈپی ضلع بھلوو یوتھ ویدیکے کے زیرا ہتمام اجرکاڑو پربھون میں منعقدہ ضلع کے گروڑی گریکاررو کے تہنیتی پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ بی کے ہری پرشاد نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ بھارت میں آج بھی شودروں، دلتوں اور آدی باسیوں کو مندروں میں داخلہ نہیں ہے، اسی لئے ہمیں کوٹی چنیا کی پوجا کرتے ہیں، جس مندر میں دلتوں ، شودروں کو داخلہ نہیں وہاں رہنےوالا بھگوان ہی نہیں ہے، کیونکہ بھگوان کی نظر میں کوئی بھید بھاؤ نہیں ہے۔ ہر ایک مذہب میں ان کے مذہبی پیشوا اپنے طبقہ کے دکھ درد کے موقعوں پر تعاون کرتے ہیں، لیکن ہندو دھرم کے کیاپٹن کہلانے والے برہمن دکھ درد کے لئے آتے ہیں تو صرف پوجا کرکے نکل جاتے ہیں، جب کہ ہماری فلاح گریکاروں (نشانہ بازوں ) کے ذریعے ہی ممکن ہے، کیونکہ ان میں زبردست قوت ہونے کی بات کہی۔ ہمیں سیاسی طورپر طاقت ملی ہے لیکن سماجی اور معاشی آزادی ابھی تک میسر نہیں ہے ، دنیا کی 58فی صد دولت 1فی صد لوگوں کے پاس پڑی ہوئی ہے، مندر کی تعمیر کے لئے کئی لوگ عطیہ جات دینے کے لئے آگے آتے ہیں لیکن تعلیمی اداروں کی تعمیر کے لئے کوئی بھی توجہ نہیں دینے پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں کی تعمیر کرنا بھگوان کی عبادت کے مانند ہے، سیاسی سطح پر ہم کافی طاقت ور ضرور ہیں، ہمارے کئی نمائندے منتخب ہوتے ہیں، لیکن اپنے سماج کے لئے کوئی تعلیمی ادارہ تعمیر نہیں کرتے ۔ تعلیمی اداروں کی تعمیر ایک مقد س کام ہے ، بھگوان کا اس سے بڑا کوئی اور کام نہیں ہونے کی بات کہی۔ ودھا ن پریشد کے رکن کوٹا شری نواس پجاری نے پروگرام کی صدارت کی۔ اسی موقع پر جانپد کے ماہر بننجے بابو امین، دامودر کلماڑی کی تہنیت کی گئی ۔ کارکلا کے رکن اسمبلی سنیل کمار نے کلیدی بھاشن کیا۔ سابق رکن اسمبلی کے رگھوپتی بھٹ ، اُڈپی بلدیہ کی صدر مینا کشی مادھو ، بی جے پی ضلع صدر مٹارو رتناکر ہیگڈے ، بی این شنکر پجاری وغیرہ موجود تھے۔ ویدیکے کے ضلعی صدر پروین پجاری نے استقبال کیا تو اعزازی صدر اچھیوت کلماڑی نے افتتاحی کلمات پیش کئے ، جنرل سکریٹری وشوناتھ کلماڑی نے شکریہ اداکیا۔ دیانند اور شنتوش نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔