اوبیر اور اولا کیبس ڈرائیوروں کا احتجاج جاری اےئر پورٹ اور ریلوے اسٹیشنوں کے باہر مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 27th February 2017, 10:43 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو۔26فروری(ایس او نیوز)اولا اور اوبیر کیبس کے ڈرائیوروں کااحتجاج جاری ہے اورمطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا ۔ چونکہ کمپنیوں نے ہمارے مطالبات کو ماننے سے انکار کردیا ہے اس لئے ہمارے پاس احتجاج جاری رکھنے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے ۔ان خیالات کااظہار ڈرائیور اسو سی ایشن کے لیڈر پرنیش آچاریہ نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے کیبس کے ڈرائیور اپنی کمپنی مالکان سے مطالبات کیلئے درخواست دے رہے ہیں مگر اس پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی ہے ۔ جس کی وجہ سے مجبوراً انہیں احتجاج کیلئے سڑکوں پر اترنا پڑا ۔ اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ہمارے مطالبات بالکل درست ہیں اور کمپنی مالکان کو چاہئے کہ اس پر غور کریں ۔ واضح ہو کہ اولا اور اوبیر کیبس ڈرائیوروں کی جانب سے احتجاج پر لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ چونکہ آٹو رکشا ڈرائیوروں سے بہت زیادہ بیزار ہیں ۔ جس کی وجہ سے آٹو رکشا کے بجائے لوگ ٹیکسی پر سفر کرنا آسان سمجھتے ہیں۔ سٹی ریلوے اسٹیشن کے باہر آج یہ سہولت نہیں ہونے سے مسافروں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ ا۔ رگھوناتھ نامی ایک مسافر نے اڈیشنل پولیس کمشنر سے شکایت درج کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ریلوے اسٹیشن کے باہر ٹیکسی کیب نہیں ملنے سے مسافروں کو کافی دشواریوں کاسامنا کرنا پڑا ۔ انہوں نے گاڑی سے اترنے کے بعد ٹیکسی کیب بک کروایا مگر پلیٹ فارم سے باہر نکلنے پر انہیں کافی انتظار کرنا پڑا۔ اس کے باوجود کوئی ٹیکسی نہیں جس کی وجہ سے نہ چاہتے ہوئے بھی انہیں آٹو رکشا سے سفر کرنا پڑا۔ مہیش کمار نامی ایک شخص نے ٹریفک پولیس میں اس بات کی شکایت کی ہے کہ اوبیر اوراولا ٹیکسی کیبس کے سڑکوں سے غائب ہونے پر مسافروں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ عام طور پر ٹیکسی کیب کے ذریعہ سفر کرنے پر راحت محسوس ہوتی ہے ۔ مزید یہ کہ کم خرچ پر آسانی سے منزل مقصود تک پہنچ جاتے ہیں۔ جبکہ دیگر ذرائع سے سفر کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔ دیو یا جین نے بھی ٹوئیٹر کے ذریعہ اس طرح کی شکایت درج کی ہے ۔ اولا اور اوبیر ٹیکسی کیب ڈرائیور اسو سی ایشن کے ایک رکن نے اس سلسلہ میں بتایا کہ ان کاارادہ تھا کہ وہ کمپنی مالکان کے خلاف فریڈم پارک میں زبردست احتجاج کریں گے۔ مگر پولیس نے اس کی اجازت نہیں دی ۔ جس کی وجہ سے مجبوراً انہیں اپنا ارادہ ملتوی کرنا پڑا۔ حالانکہ اس کیلئے بروہت بنگلور مہا نگر پالیکے ( بی بی ایم پی) سے انہیں منظوری مل چکی تھی ۔ ایر پورٹ سے باہر نکلنے پر اولا ٹیکسی کیب نہیں ملنے پر مسافروں کو پریشانی ہوئی ۔ چونکہ وہاں سے مختلف علاقوں کیلئے بڑی تعداد میں بی ایم ٹی سی کی بسیں موجود تھیں ۔ اس لئے مسافروں نے اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے بسوں سے سفر کیا ۔ راجیس نامی ایک مسافر نے بتایا کہ وہ جب کبھی بنگلور آتے ہیں ایر پورٹ سے باہر نکل کر اولا ٹیکسی کیب ریزر و کرلیتے ہیں اور اپنا کام مکمل کرکے واپس لوٹ جاتے ہیں مگر آج انہیں یہ سہولت نہیں ملنے سے کافی پریشانی ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ آٹو رکشا کے ذریعہ سفر مہنگا ہوتا ہے ۔ مزیدیہ کہ بعض دفعہ بہت تکلیف بھی ہوتی ہے ۔ آٹو رکشا ڈرائیورس یونین کے جنرل سکریٹری رودرامورتی نے اس سلسلہ میں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ بہت سارے آٹوڈرائیور خالی ہاتھ واپس گھر جانا نہیں چاہتے اس لئے وہ محنت کرکے ہی واپس لوٹتے ہیں ۔ لالچی اور چالاک آٹو ڈرائیور وں کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ایسے ڈرائیوروں نے پوری یونین کو بدنام کر رکھا ہے ۔ وہ مسافروں کو گمراہ کرکے بل بناتے ہیں ۔ اس لئے مسافروں کوچاہئے کہ اس طرح کے آٹو ڈرائیوروں سے ہوشیار رہیں ۔ ضرور ت پڑے تو اس کی شکایت پولیس میں درج کرائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...