طیارہ تحویل میں لیے جانے کے بعد امارات نے صومالیہ کی فوج تیار کرنے کا مشن ختم کر دیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th April 2018, 12:21 PM | عالمی خبریں |

دبئی 16 اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) متحدہ عرب امارات نے اتوار کے روز ایک اعلان میں کہا ہے کہ صومالیہ کی فوج بنانے کے سلسلے میں 2014ء4 میں امارات کی تربیت کار فورسز کی جانب سے شروع کیا جانے مشن ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ 8 اپریل بروز اتوار موگادیشو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صومالیہ کے سکیورٹی حکام کی جانب سے امارات میں رجسٹرڈ ایک نجی سِول طیارے تحویل میں لیے جانے کے واقعے کے پس منظر میں کیا گیا ہے۔ طیارے میں اماراتی فورسز کے اہل کار سوار تھے۔امارات نے واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ممالک کے درمیان سفارتی روایتوں کے متضاد اور امارات اور صومالیہ کے درمیان دستخط شدہ مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی ہے۔اماراتی خبر رساں ایجنسی WAM کے مطابق فیصلے کو صومالیہ کے بعض سکیورٹی ارکان کے اس اقدام سے بھی جوڑا جا رہا ہے جس میں انہوں نے صومالیہ کی فوج کی سپورٹ اور تربیتی اہل کاروں کی تنخواہوں کے لیے مختص مالی رقوم پر قبضہ کر لیا تھا۔امارات اور صومالیہ کے درمیان متبادل احترام پر مبنی تاریخی نوعیت کے تعلقات ہیں۔ امارات نے صومالیہ کی سکیورٹی فورسز اور فوج کے لیے ہزاروں اہل کاروں کو تربیت دی۔ اس کے علاوہ امارات 2407 صومالی فوجیوں کی تنخواہیں ادا کر رہا ہے اور اس نے صومالیوں کے علاج کے واسطے ہسپتال اور اماراتی طبی ٹیمیں بھی بنائیں۔متحدہ عرب امارات دہشت گردی اور قزّاقی کے انسداد کے سلسلے میں پونٹلینڈ صوبے میں سمندری پولیس کے پروگرام کی بھی نگرانی کر رہا ہے۔ اس نے صومالیہ کے سکیورٹی اور عسکری اداروں کے معیار کو بلند کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔