کرنسی کے استحکام کے لیے امارات کی سوڈان کو ڈیڑھ ارب دالر کی امداد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th March 2018, 12:40 PM | عالمی خبریں |

خرطوم 14مارچ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )متحدہ عرب امارات نے سوڈان کی کرنسی کو مستحکم کرنے اور بین الاقوامی کرنسیوں میں اس کی گرتی قیمتوں کی روک تھام کے لیے خرطوم کو ایک ارب 40 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ یہ امدادی رقم سوڈان کے مرکزی بنک کو منتقل کی گئی ہے۔سوڈان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’سونا‘ کے مطابق خرطوم کو کرنسی میں استحکام کے لیے مالی امداد ابو ظہبی کے ترقیاتی فنڈ کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔خیال رہے کہ حالیہ مہینوں کے دوران سوڈان کی قومی کرنسی غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں مسلسل زوال کا شکار رہی ہے۔ کرنسی کی گرتی قیمتوں کے باعث درآمدات اور برآمدات پربھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے اور ملک میں ترقی اور شرح نمو کی رفتار بھی کم ہوگئی۔سوڈان کی حکومت کی طرف سے ملک میں اقتصادی اصلاحات کی کوشش کی گئی مگراس کے باوجود بلیک مارکیٹ میں سوڈانی پاؤنڈ کی قیمت گرتی چلی گئی۔کچھ عرصہ پیشتر سوڈانی پاؤند کی قیمت ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 6.7 تھی جب کہ حالیہ عرصے میں ایک 18 سوڈانی پاؤنڈز تک جا پہنچی تھی۔سنہ 2011ء میں دو حصوں میں تقسیم ہونے کے بعد سوڈان کی تیل کی تین چوتھائی پیداوار کم ہوگئی تھی۔ اس کے علاوہ امریکا نے سوڈان پر اقتصادی پابندیاں عاید کر رکھی تھیں جس کے نتیجے میں معیشت تباہی کا شکار تھی تاہم گذشتہ برس اکتوبر میں امریکی حکومت نے 20 سال سے جاری اقتصادی پابندیوں کی کڑیاں بہ تدریج کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...

غزہ پر اسرائیلی حملے: 489 طبی عملہ شہید، مجموعی شہادتیں 33 ہزار سے زائد

اسرائیل کے غزہ پر کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں اب تک طبی عملے کے 489 افراد شہید ہوچکے جب کہ 600 سے زائد زخمی ہیں۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے اب تک طبی عملے کے 310 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 155 اسپتالوں اور طبی اداروں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کردیا گیا ...