اماراتی وزیرخارجہ کی بچوں کے پروگرام’’ کھل جا سم سم‘‘ میں شرکت،الشیخ عبداللہ بن اید آل نھیان نے بچوں کو کہانی بھی سنائی
دبئی،10؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نھیان نے جمعرات کو بچوں کے مقبول ٹی وی پروگرام کھل جا سم سم میں شرکت کی۔ انہوں نے اس موقع پر موجود بچوں سے گپ شپ کی اور انہیں سنان ورحلۃ الارقام کہانی بھی سنائی۔ الشیخ عبداللہ بن زاید نے بچوں کے ٹی وی شو میں شرکت کی ایک فوٹیج اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی شرکت کا مقصد بچوں کو مطالعے کی طرف راغب کرنا تھا۔ وہ متحدہ عرب امارات کی خاتون وزیر سعادت کی دعوت پر اس پروگرام میں شریک ہوئے۔