اسمارٹ سٹی کے لئے 10کروڑ روپئے کا فنڈ ترقی کے معاملے میں شیموگہ ملک بھر میں مثالی ثابت ہو: یوٹی قادر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th February 2019, 10:56 AM | ریاستی خبریں |

شیموگہ،26؍فروری (ایس او نیوز) شیموگہ میں اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت تعمیری کام جاری ہیں۔ شہر کی ترقی کے لئے افزود 10کروڑ روپئے کا فنڈ فراہم کیا جائے گا۔ یہ بات ریاستی وزیر برائے شہری ترقیات یوٹی قادر نے کہی۔

انہوں نے یہاں شہر کے گوپی سرکل پر اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کئے جارہے تقریباً400 کروڑ روپئے کی لاگت کے تعمیری کاموں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ شہر کی ترقی میں ہر ایک کا تعاون ضروری ہے۔ کسی اور کی مداخلت اور اعتراض کے بغیر یہاں کے سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کی مدد سے شہر کو ترقی کی جانب لے جانا چاہئے۔

شیموگہ شہر ترقی کے معاملے میں ملک بھر میں مثالی ثابت ہو۔ اسمارٹ سٹی منصوبے کا مقصد عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے محکمہ شہری ترقیات کی جانب سے 10 کروڑ روپئے کا افزود فنڈ فراہم کیا جائے گا جس کے لئے وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

رکن اسمبلی و سابق نائب وزیر اعلیٰ کے ایس ایشورپا نے کہا کہ شیموگہ شہر میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے افزود فنڈ کی ضرورت ہے۔ حکومت اس کے لئے 25کروڑ روپئے جاری کرے۔ اسمارٹ سٹی منصوبے کے تحت کئے جارہے تعمیری کاموں کو مقررہ وقت پر مکمل کرنے ضروری اقدامات کئے جائیں۔ رکن قانون ساز کونسل آر پر سناکمار نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومت کے مشترکہ منصوبے اسمارٹ سٹی کے نفاذ کے معاملے میں شیموگہ اول مقام پر ہے۔ تعمیری کاموں میں کسی طرح کی خامی یا بد عنوانی دکھائی دے تو عوام فوراً منتخب نمائندوں اور اعلیٰ افسروں کو جانکاری دیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے اے دیانند، سٹی کارپوریشن کمشنر چارو لتا سومل اور دیگر حاضر تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...