ٹاائسن نے دبئی میں اپنی فٹنس اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیا
دبئی،19؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق عالمی ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن مائیک ٹاائسن نے دبئی کو اپنی فٹنس اکیڈمی شروع کرنے کے لئے منتخب کیا ہے جسے ’’مائیک ٹاائسن اکیڈمی‘‘ کے نام سے جانا جائے گا۔اکیڈمی نے پہلے ہی بین الاقوامی دلچسپی بڑھا دی ہے جس میں دبئی، آسٹریلیا، فرانس، مغربی افریقہ اور چین میں اکیڈمیز کھولنے کی توقع ہے۔بیس سال کی عمر میں ڈبلیوبی اے، ڈبلیوبی سی اور آئی بی ایف ہیوی ویٹ خطاب جیتنے کا ریکارڈ بنانے والے ٹاائسن چار مئی کو اس کے بارے میں اور انکشاف کریں گے جس کے بعد6 مئی کو یہ اکیڈمی لانچ ہوگی۔