فلپائن میں سمندری طوفان سے تباہی، 64 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th September 2018, 11:22 AM | عالمی خبریں |

ہانگ کانگ17ستمبر(ایس او نیوز؍ایجنسیز) سمندری طوفان منگکھٹ چین کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے گوانگڈونگ سے جا ٹکرایا ہے جہاں ہوا کے جھکڑوں کی رفتار162 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے۔ گوانگڈونگ میں طوفان کے خطرے کی وجہ سے انتہائی الرٹ ہے۔ یہ طوفان ہانگ کانگ سے ہوتا ہوا یہاں پہنچا ہے۔ ہانگ کانگ میں اس کی وجہ سے عمارتیں بھی لرز گئیں اور ان کے شیشے ٹوٹ گئے۔ہواؤں اورتیز بارش کی وجہ سے 64 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئے ہیں۔فلپائن میں آنے والے سمندری طوفان منگکھٹ کے آنے کے بعد حکام جانی اور مالی نقصانات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ طوفان ہفتہ کو فلپائن کی حدود میں داخل ہوا تھا۔جہاں حکام کا کہنا ہے کہ کم از کم 64افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے جن میں سے اکثر ہلاکتیں لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے ہیں۔اس دوران 25لاکھ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔زرعی صوبے کاگیان میں فصلوں کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔طوفان کے باعث شمال مشرقی جزیرے لوزون اوربگاؤ میں زمین سرکنے کے واقعات پیش آئے۔یہ سمندری طوفان 2018کا شدید ترین طوفان تھا تاہم زمین تک پہنچنے پر اس کی شدت قدرے کم ہو چکی تھی۔اس کے راستے میں50 لاکھ کی آبادی تھی جبکہ ایک لاکھ افراد کو محفوظ عارضی مقامات پر منتقل کیا گیا۔

نقصان کتنا شدید تھا:حکام کے مطابق کاگیان کے صوبائی دارالحکومت میں تقریباً سبھی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔صدر کے سیاسی مشیر فرانسس ٹولینٹینو نے بی بی سی کو بتایا کہ زرعی صوبے میں فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ان کے اندازے کے مطابق چاول اور مکئی کی تیار فصلوں میں سے محض پانچ فیصد کی کٹائی ہو پائی تھی۔فلپائن میں ریڈ کراس کے چیئرمین رچرڈ گورڈن نے بی بی سی کو بتایا کہ ہفتہ کو آنے والے طوفان کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔’ہوا کے بعد بارش آتی ہے اور اس کے بعد پانی تو اس کا مطلب ہے کہ ابھی ہمیں سیلاب کا سامنا ہوگا۔‘بی بی سی کے نامہ نگار جوناتھن ہیڈز نے دیکھا کہ200افراد کو سکول کی ایک عمارت میں پناہ لینا پڑی کیونکہ دریا میں پانی کی سطح کافی بلند ہو چکی تھی۔سمندی طوفانوں کے موسم میں فلپائن کو ان کا سامنا رہتا ہے لیکن اس طوفان کی طاقت نے 2013میں آنے والے ملکی تاریخ میں شدید ترین سمندری طوفان ہیان کی یاد تازہ کر دی جس میں سات ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھے۔تاہم اب کی بار نقل مکانی اور بچاؤ کی کارروائیوں میں بہتری آنے کے سبب سکول بند کر دئے گئے، آمد و رفت معطل تھی اور فوج کو چوکس رکھا گیا تھا۔

طوفان کا رخ اب کہاں ہے؟:یہ طوفان اب بھی طاقت ور ہے اور جنوبی چین کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کی ہواؤں کی رفتار 145 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے لیکن خدشہ ہے کہ یہ پھر سے طاقت ور ہو جائے گا اور سپر ٹائیفون بن جائے گا۔وہاں مقامی حکام نے خطرے کی سطح کو بڑھا کر نو کر دیا ہے اور لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی تاکید کی گئی ہے تاکہ وہ اڑتے ہوئے ملبے سے بچ سکیں۔ہانگ کانگ میں زیادہ تر دکانیں اور عوامی سروسز معطل ہیں۔ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 500 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس سے ایک لاکھ مسافر متاثر ہوں گے۔اس طوفان کے منگل تک کمزور پڑنے کا امکان ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...