بحرین کے امیر اسرائیلی بائیکاٹ ختم کرنے کا سوچ رہے ہیں: امریکی یہودی رابیوں کا انکشاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd September 2017, 12:08 AM | خلیجی خبریں |

واشنگٹن ،22؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دو امریکی یہودی رابیوں نے انکشاف کیا ہے کہ بحرین کے امیر اسرائیل کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کی سوچ رکھتے ہیں۔ دونوں رابیوں نے یہ انکشاف بحرین کے بادشاہ کے بیٹے کے اعزاز میں دی گئی ایک تقریب میں کیا۔

امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ اس تقریب میں امریکی یہودیوں کے دو انتہائی اہم مذہبی پیشواؤں نے بتایا کہ عرب دنیا کی جانب سے اسرائیل کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے بارے میں بحرین کے امیر غور و خوص کر رہے ہیں۔بحرینی امیر کے بیٹے شہزادہ ناصر بن حمد الحلیفہ کے اعزاز میں یہ تقریب یہودی ادارے سائمن ویزن تھال مرکز نے منعقد کی تھی۔ بحرینی شہزادے نے اس تقریب میں اعلان کیا کہ رواں برس اْن کے والد ادیان کے مابین مکالمت کے بین الاقوامی مرکز کا باضابطہ قیام چاہتے ہیں۔

برس فروری میں بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے لاس اینجلس میں قائم یہودی ادارے سائمن ویزنتھال مرکز سے منسلک دو سینیئر رابیوں کو مدعو کیا تھا۔ ان میں ایک ماروِن ہیئر اور دوسرے ابراہم کوپر ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں مختلف ادیان کے مذہبی رہنماؤں کی جانب سے دعا کرنے والوں میں مارون ہیئر بھی شامل تھے۔

بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کے بیٹے کے اعزاز میں دی گئی تقریب میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے رابی مارون ہیئر نے بتایا کہ بحرینی امیر کی میزبانی میں منعقدہ تقریب میں انہوں نے اسرائیلی مقاطع کے خاتمے کی اپنی سوچ ظاہر کی تھی۔ ہیئر نے واضح کیا کہ اس حوالے سے بحرینی امیر نے یہ بات بہت شفاف اور واضح انداز میں کی تھی۔ ہیئر نے بتایا کہ امیر نے کہا کہ عرب دنیا کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے جو وقار اور برداشت پر مبنی ہو۔ اسی تقریب میں دوسرے رابی ابراہم کوپر نے بھی تقریر کی اور انہوں نے بھی کم و بیش وہی باتیں دہرئیں جو مارون ہیئر نے کہی تھیں۔

5؍جون کو اسرائیلی فوج نے مختلف محاذوں پر حملہ کر کے عرب افواج کی اگلی صفوں کا صفایا کر دیا تا کہ اْسے پیش قدمی میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہودی رابیوں کے اس انکشاف پر حیرت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ عرب دنیا حالیہ برسوں میں بہت سست رفتار کے ساتھ اسرائیل کی جانب بڑھتی محسوس کی جا رہی ہے کیونکہ فریقین کو یہ احساس ہے کہ ایران کی مشرقِ وسطیٰ بشمول خلیج فارس میں بڑھتی قوت بالخصوص عراق و شام میں عملی مداخلت کی وجہ سے عدم استحکام کا سبب بنتی جا رہی ہے۔ عرب دنیا اور اسرائیل کے درمیان کم ہوتی خلیج کی ایک مثال یہ ہے کہ ابھی چند روز قبل مصری صدر السیسی نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ نیویارک میں کھلے عام ملاقات کی ہے۔

خلیجی ریاست بحرین میں شیعہ اکثریتی آبادی ہے لیکن وہاں ایک چھوٹی سے یہودی اقلیت بھی بستی ہے۔ یہ تھوڑی تعداد کے یہودی کبھی کبھی خبروں کی زینت بھی بنتے ہیں۔ اسی عرب ریاست میں امریکی نیوی کے پانچویں بیڑے کا صدر دفتر قائم ہے۔ مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کرنے کی پالیسی بحرین کے لیے ٹیسٹ کیس بن سکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...