کنداپور میں لاری کے دونوں ٹائر پھٹ گئے؛ گھنٹوں تک ٹریفک جام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th April 2017, 9:06 PM | ساحلی خبریں |

کنداپور19؍اپریل(ایس او نیوز) یہاں جالاڈی کے قریب شاہراہ پر بڑے بھاری قسم کے ٹرک کے دونوں ٹائر دھماکے کے ساتھ پھٹ گئے جس کی وجہ سے مسلسل دو  گھنٹوں تک ہائی وے پر ٹریفک میں خلل واقع ہوا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جالاڈی اور ہالاڈی کے بیچ واقع پل پر منگلورو سے ہبلی کی طرف جانے والے ٹرک کے ساتھ پیش آیا۔خیال رہے کہ یہاں نیشنل ہائی وے کی توسیع کا کام بڑی سست رفتاری سے چل رہا ہے۔ پرانی سڑک سے تارکول نکالنے کے لئے ٹریفک کا راستہ بدل دیا گیا ہے۔اسی تبدیل شدہ راستے پر ٹرک کے ٹائر بیچ سڑک پر پھٹ جانے سے گاڑیوں کی آمد روفت میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہوگئی۔اس مشکل پر قابو پانے میں کنداپور ٹریفک پولیس کے پسینے چھوٹ گئے۔کافی جدوجہد کے بعد ٹریفک جام میں پھنسی گاڑیوں کو راحت ملی۔

 

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...