جموں وکشمیر:پلوامہ میں فوج کا 2علاقائی دہشت گردوں کومارگرانے کادعویٰ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 12:06 AM | ملکی خبریں |

سرینگر،10؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر میں فوج نے دو دہشت گردوں کو ایک تصادم میں ہلاک کر نے کادعوی کیا۔جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں فوج اوردہشت گردی کے درمیان فائرنگ ہوئی۔فوج کے ذرائع کے مطابق تکین گاؤں میں ہوئے اس تصادم میں دو دہشت گردمارے گئے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح سیکیورٹی فورسز کوخفیہ خبر ملی کہ کچھ دہشت گردتکین علاقے میں چھپے ہیں۔فوری طور پر نیشنل رائفلز اور سی آر پی ایف اور خصوصی آپریشن گروپ موقع پرپہنچ گیا۔سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ شروع ہوگئی،جوابی حملے میں دونوں عسکریت پسند مارے گئے۔دونوں دہشت گردوں کی شناخت بھی کرلی گئی ہے۔فوج کے مطابق ایک شخص کا نام لیاقت احمد ہے، جبکہ دوسرے کانام واجد ہے،لیاقت احمد پلوامہ کے نچلے علاقے کا رہنے والا تھا، دوسرا دہشت گرد واجد بھی پلوامہ کا ہی رہنے والا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے احتیاطا پلوامہ ضلع میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی عائد کردی ہے۔سیکورٹی فورسز نے دہشت گردں کے پاس سے ایک انساس رائفل اور ایک ازالٹ رائفل بھی برآمدکیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔