سوپور میں سیکورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم میں دو دہشت گرد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 14th September 2018, 11:39 AM | ملکی خبریں |

جموں،14؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور میں واقع تیلیانہ محلہ میں سیکورٹی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان جمعرات کی صبح سے جاری تصادم میں سیکورٹی دستوں نے دو دہشت گردوں کو مار گرایا ہے۔

ایک فوجی افسر کے مطابق آرام پورہ علاقہ کے تیلیانہ محلہ میں سیکورٹی دستوں کے ذریعہ چلائی گئی مہم کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ میں لاشوں کوحاصل کرنے کے لئے تلاشی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل فوج کی 22آر آر ، پولس اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جمعرات کی صبح تلاشی مہم شروع کی تھی۔ ایس ایس پی سوپور جاوید اقبال کے مطابق دہشت گردوں اور سیکورٹی دستوں کے درمیان تصادم تب شروع ہوا جب علاقہ میں چھپے دہشت گردوں نے تلاشی کے دوران سیکورٹی دستوں پر گرینیڈ پھینک دیا اور گولہ باری شروع کردی ۔

تصادم کے دوران احتیاط کے طور پر سیکورٹی دستوں نے کچھ دیر کے لئے اپنی مہم کو روک کر موقع کے آس پاس سے مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر بھیج دیا۔ اس کے بعد کے تصادم پھر سے شروع ہوا۔ تصادم کے دوران پرتشدد مظاہرے ہونے کے خدشہ کے سبب انتظامیہ نے سوپور میں موبائل انٹرنیٹ خدمات اور تمام تعلیمی اداروں کو بندر کھنے کی ہدایت دی ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

سپریم کورٹ کا فیصلہ؛ بینک اکاونٹ اور موبائل نمبر کیلئے آدھار کارڈ ضروری نہیں

 سپریم کورٹ نے بدھ کو مرکز کے اہم آدھار کارڈ  پروگرام اور اس سے وابستہ 2016 کے قانون کی آئینی حیثیت کو چیلنج کرنے والی کچھ عرضیوں پر اپنا فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے کہا کہ آدھار آئینی طور پر ویلڈ ہے ۔ س

سرکاری ملازمتوں میں جاری رہے گا پروموشن میں ریزرویشن ، سپریم کورٹ نے سنایا فیصلہ

سپریم کورٹ نے بدھ کو ایس سی ایس ٹی ملازمین کو پروموشن میں ریزوریشن کا فیصلہ سنایا ۔ عدالت نے کہا کہ سرکاری ملازمتوں میں پروموشن  مین ریزرویشن جاری رہے گا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ فیصلہ پر از سر نو غور وخوض کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

راہل گاندھی کو وزیراعظم کے طورپرقبول کرنے میں دقت نہیں :دیوے گوڑا

آئندہ برس ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس کی طرف سے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کو غیربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اتحاد کا وزیراعظم کے عہدہ کا امیدوار پیش کئے جانے کے ایک دن بعد ہی پیر کو اس مہم کو اس وقت بڑی حمایت ملی جب سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیو ے گوڑا نے کہاکہ اس میں ان کی ...

رافیل سودے میں ملک کو کیوں چونا لگایا گیا؟ پاکستان کی آڑ میں چھپنے کی بجائے مودی حکومت جواب دے:کانگریس

کانگریس نے رافیل طیارہ سودے میں مودی حکومت پر پاکستان کی آڑ میں چھپنے اور سچائی چھپانے کے لئے مسلسل جھوٹ بولنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں اب گمراہ کرنے کی پالیسی نہیں چلے گی، اس لئے ملک کو اصلیت بتائی جانی چاہئے ۔