بنواسی میں سپاری چوری کرنے والے 2ملزم گرفتار :16ہزارروپئے مالیت کی سپاری ضبط

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th February 2019, 8:03 PM | ساحلی خبریں |

بنواسی:15؍فروری (ایس او نیوز) گھر کے احاطے میں ذخیرہ کردہ سپاری کو چوری کرنےو الے دوملزموں کو بنواسی پولس نے گرفتار کرتے ہوئے قریب 16ہزارروپئے مالیت کی سپاری ضبط کرلینے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ملزموں کی شناخت گنیش ایشور دیواڑیگا بینگلے  اور ارون نارائن پجاری بینگلے کے طورپر کی گئی ہے۔ دونوں ملزموں کا عدالت میں پیش کیاگیا ہے۔ بینگلے کے وگھنیشور وشویشور پاتراکال کے گھر کے احاطے میں جمع رکھی سپاری کو چوری کئے  جانے کے متعلق بنواسی پولس تھانےمیں کیس درج ہواتھا۔ ڈی وائی ایس پی جی ٹی نایک  اور سی پی آئی گریش بی کی رہنمائی میں بنواسی تھانہ پی ایس آئی سیتارام نے کیس درج کرلینے کے بعد جانچ میں جٹے ہوئے تھے۔ تلاشی کے دوران ملی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتےہوئے سب انسپکٹر سیتا رام نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرتے ہوئے سپاری ضبط کرلی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔